فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
اور درود پڑھنے والوں کی خطاؤں کا کفَّارہ ہونا، اور اُن کے اعمال کو پاکیزہ بنادینا، اور اُن کے درجات کا بلندہونا، اور گناہوں کا مُعاف ہونا، اور خود درود کا مغفرت طلب کرنا درود پڑھنے والے کے لیے، اور اُس کے نامۂ اعمال میں ایک قِیراط کے برابر ثواب کا لکھاجانا، اور قیراط بھی وہ جو اُحُد پہاڑ کے برابر ہو، اور اُس کے اعمال کا بہت بڑی ترازو میں تُلنا، اور جوشخص اپنی ساری دعاؤںکو درود بنادے اُس کے دنیا وآخرت کے سارے کاموںکی کفایت، (جیساکہ قریب ہی ۹؍ پر حضرت اُبی ص کی حدیث میں گذرچکا) اور خطاؤںکا مٹادینا، اور اُس کے ثواب کا غلاموں کے آزاد کرنے سے زیادہ ہونا، اور اِس کی وجہ سے خطرات سے نجات پانا، اور نبیٔ کریم ﷺ کا قِیامت کے دن اُس کے لیے شاہد وگواہ بننا، اور آپ ﷺ کی شفاعت کا واجب ہونا، اور اللہ کی رَضا اور اُس کی رحمت کا نازل ہونا، اور اُس کی ناراضگی سے اَمن کا حاصل ہونا، اور قِیامت کے دن عرش کے سایے میں داخل ہونا، اور اعمال کے تُلنے کے وقت نیک اعمال کے پلڑے کا جھکنا، اور حوض کوثر پر حاضری کا نصیب ہونا، اور قِیامت کے دن پیاس سے اَمن نصیب ہونا، اور جہنَّم کی آگ سے خَلاصی کا نصیب ہونا، اور پُل صراط پر سَہولت سے گذر جانا، اور مرنے سے پہلے اپنا مُقرَّب ٹھکانہ جنت میں دیکھ لینا، اور جنت میں بہت ساری بیبیوں کا ملنا، اوراِس کے ثواب کا بیس جہادوں سے زیادہ ہونا، اور نادار کے لیے صدقے کے قائم مقام ہونا، اور درود شریف زکوٰۃ ہے اور طہارت ہے، اور اِس کی وجہ سے مال میں برکت ہوتی ہے، اور اِس کی برکت سے سو حاجتیں؛ بلکہ اُس سے بھی زیادہ پوری ہوتی ہیں، اَور عبادت تو ہے ہی، اَور اعمال میں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے، اور مجالِس کے لیے زینت ہے، اور فقر کو اور تنگیٔ مَعِیشت کو دُور کرتا ہے، اور اِس کے ذیعے سے اسبابِ خیر تلاش کیے جاتے ہیں، اور یہ کہ درود پڑھنے والا قِیامت کے دن حضورِاقدس ﷺ کے سب سے زیادہ قریب ہوگا، اور اِس کی برکات سے خود درود پڑھنے والا اور اُس کے بیٹے اور پوتے مُنتفِع ہوتے ہیں، اور وہ بھی منتفع ہوتاہے کہ جس کو درود شریف کا ایصالِ ثواب کیا جائے، اور اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں تقرُّب حاصل ہوتاہے، اور وہ بے شک نور ہے، اور دشمنوں پر غلبہ حاصل ہونے کا ذریعہ ہے، اور دِلوںکو نِفاق سے اور زنگ سے پاک کرتاہے، اور لوگوں کے دلوں میں محبت پیداہونے کا ذریعہ ہے، اور خواب میں حضورِاقدس ﷺکی زیارت کا ذریعہ ہے، اور اِس کا پڑھنے والا اِس سے محفوظ رہتاہے کہ لوگ اُس کی غیبت کریں، درود شریف بہت بابرکت اعمال میں سے ہے، اور افضل ترین اعمال میں سے ہے، اور دِین ودنیا دونوں میں سب سے زیادہ نفع دینے والا عمل ہے، اور اِس کے عِلاوہ بہت سے ثواب جو سمجھ دار کے لیے اِس میں رغبت پیداکرنے والے ہیں، ایسا سمجھ دار جو اعمال کے ذخیروں