فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
الصغیر ورقم بالصحیح) ترجَمہ: نبیٔ اکرم ﷺکاارشاد ہے کہ: بدترین چوری کرنے والا شخص وہ ہے جونماز میں سے بھی چوری کرلے، صحابہ صنے عرض کیا: یارسولَ اللہ! نماز میںسے کس طرح چوری کرے گا؟ ارشاد فرمایاکہ: اُس کا رکوع اور سجدہ اچھی طرح نہ کرے۔ حَقارت: ذِلَّت۔ مُنکَشِف: کھُلا۔ مکاتیب: خطوط۔ دِل جَمعی: اطمینان۔ فائدہ:یہ مضمون کئی حدیثوں میں وارد ہوا ہے، اوَّل توچوری خود ہی کس قدر ذِلَّت کی چیز ہے، اور چور کو کیسی حَقارت سے دیکھاجاتا ہے! پھرچوری میں بھی اِس حرکت کوبدترین چوری ارشاد فرمایا ہے، کہ رکوع سجدے کواچھی طرح نہ کرے۔ حضرت ابودرداء ص فرماتے ہیں کہ: ایک مرتبہ حضورِ اقدس ﷺنے آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اور یہ ارشادفرمایا کہ: اِس وقت علم دنیا سے اُٹھ جانے کاوقت (مُنکَشِف ہوا)ہے، حضرت زِیاد ص صحابی نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! علم ہم سے کس طرح اُٹھ جائے گا؟ ہم لوگ قرآن شریف پڑھتے ہیں اور اپنی اولاد کوپڑھاتے ہیں! (اور وہ اِسی طرح اپنی اولاد کو پڑھائیںگے اور سلسلہ چلتا رہے گا)حضورﷺنے فرمایا: ’’مَیں تو تجھے بڑا سمجھ دار خَیال کرتا تھا، یہ یہود ونصاریٰ بھی تو تَورات وانجیل پڑھتے پڑھاتے ہیں، پھر کیا کارآمد ہوا‘‘؟۔ ابودرداء ص کے شاگردکہتے ہیں کہ: مَیں نے دوسرے صحابی حضرت عُبادہ ص سے جاکر یہ قِصَّہ سنایا، اُنھوں نے فرمایا کہ: ابودرداء سچ کہتے ہیں، اور مَیں بتاؤں کہ سب سے پہلے کیا چیز دنیا سے اُٹھے گی؟ سب سے پہلے نماز کاخشوع اُٹھ جائے گا، تُودیکھے گا کہ بھری مسجد میں ایک شخص بھی خشوع سے نماز پڑھنے والا نہ ہوگا۔(مستدرک، حدیث: ۳۳۸، ج۱ ص۱۷۹) حضرت حذیفہ ص جو حضورﷺ کے راز دار کہلاتے ہیں، وہ بھی فرماتے ہیں کہ: سب سے پہلے نماز کا خشوع اُٹھایا جائے گا۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، حدیث: ۳۵۹۵ ،۔۔۔) ایک حدیث میں آیا ہے کہ: حقتَعَالیٰ شَانُہٗ اُس نماز کی طرف توجُّہ ہی نہیں فرماتے جس میں رکوع سجدہ اچھی طرح نہ کیا جائے۔(۔۔۔۔۔۔) ایک حدیث میں ارشادِ نبوی ﷺ ہے کہ: آدمی ساٹھ برس تک نمازپڑھتا ہے؛ مگر ایک نمازبھی قَبول نہیں ہوتی، کہ کبھی رکوع اچھی طرح کرتا ہے توسجدہ پورا نہیں کرتا، سجدہ کرتاہے تو رکوع پورانہیں کرتا۔(۔۔۔۔۔) حضرت مُجدِّد اَلفِ ثانی نَوَّرَاللہُ مَرقَدَهٗنے اپنے مکاتیبمیں نماز کے اِہتِمام پر بہت زور دیا ہے، اور بہت سے گرامی ناموں میں مختلف مَضامین پربحث فرمائی ہے، ایک گرامی نامے میں تحریر فرماتے ہیںکہ: ’’سجدے میں ہاتھوں کی انگلیوں کو مِلانے کااور رکوع میں انگلیوں کوعلاحدہ علاحدہ کرنے کااِہتِمام بھی ضروری