فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کہ: قرآن پاک پر تکیہ لگانا، اُس کی طرف پاؤں پھیلانا، اُس کی طرف سے پُشت کرنا، اُس کو روندنا وغیرہ حرام ہے۔ دوسرے یہ کہ:کِنایہ ہے غفلت سے، کہ کلامِ پاک برکت کے واسطے تکیہ ہی پر رکھا رہے، جیسا کہ بعض مَزارات پر دیکھا گیا کہ قبر کے سِرہانے برکت کے واسطے رَحَل پر رکھا رہتا ہے، یہ کلام پاک کی حق تَلفی ہے، اِس کا حق یہ ہے کہ اُس کی تلاوت کی جائے۔ (۲) اُس کی تلاوت کرو جیسا کہ اُس کا حق ہے، یعنی کثرت سے آداب کی رعایت رکھتے ہوئے، خود کلامِ پاک میں بھی اِس کی طرف مُتوجَّہ فرمایا گیا، ارشاد ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنَاهُمُ الْکِتٰبَ یَتْلُوْنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ﴾: (جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اُس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا کہ اُس کی تلاوت کا حق ہے)، یعنی جس عزت سے بادشاہ کا فرمان اور جس شوق سے محبوب کا کلام پڑھا جاتا ہے اُسی طرح پڑھنا چاہیے۔ (۳)اور اُس کی اشاعت کرو، یعنی: تقریر سے، تحریرسے، ترغیب سے، عملی شرکت سے؛ جس طرح ہوسکے اُس کی اِشاعت جتنی ہو سکے کرو۔ نبیٔ کریم ﷺکلامِ پاک کی اشاعت اور اُس کے پھیلانے کا حکم فرماتے ہیں؛ لیکن ہمارے روشن دماغ اُس کے پڑھنے کو فضول بتلاتے ہیں، اور ساتھ ہی حُبِّ رسول اورحُبِّ اِسلام کے لمبے چوڑے دعوے بھی ہاتھ سے نہیں جاتے: تَرسَم نہ رَسی بہ کعبہ اے اعرابی! ء کِیں رَہ کہ تُو مِیروی بہ تُرکِستان است آقا کا حکم ہے کہ: قرآن پاک کو پھیلاؤ؛ مگر ہمارا عمل ہے کہ جو کوشش اُس کی رُکاوٹ میں ہوسکے دَریغ نہ کریںگے، جبرِیہ تعلیم کے قوانین بنوائیںگے؛ تاکہ بچے قرآن پاک کے بجائے پرائمری پڑھیں، ہمیں اِس پر غصہ ہے کہ مکتب کے میاں جی بچوں کی عمرضائع کردیتے ہیں؛ اِس لیے ہم وہاں نہیں پڑھانا چاہتے، مُسلَّم، وہ یقینا کوتاہی کرتے ہیں؛ مگر اُن کی کوتاہی سے آپ سُبکدوش ہوجاتے ہیں؟ یا آپ پر سے قرآنِ پاک کی اِشاعت کا فریضہ ہٹ جاتا ہے؟ اِس صورت میں تو یہ فریضہ آپ پر عائد ہوتا ہے، وہ اپنی کوتاہیوں کے جواب دِہ ہیں؛مگر اُن کی کوتاہی سے آپ بچوںکو جبراً قرآن پاک کے مکاتب سے ہٹادیں، اوراُن کے والدین پر نوٹِس جاری کرائیں کہ وہ قرآنِ پاک حِفظ یا ناظرہ پڑھانے سے مجبور ہوں، اور اُس کا وَبال آپ کی گردن پر رہے، یہ حُمیّٰ دِق کا علاج سَنکِھیا سے نہیں تو اَور کیا ہے؟ عدالتِ عالیہ میں اپنے اِس جواب کو ’’اِس لیے جبراً تعلیم قرآن سے ہٹادیا کہ، مکتب کے میاں جی بہت بُری طرح سے پڑھاتے تھے‘‘ آپ خود ہی سوچ لیجیے کہ کتنا وزن رکھتا ہے؟ بَنیے کی دوکان پر جانے کے واسطے یا انگریزوں