فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کہاکہ: بات چیت کررہے تھے، کہنے لگے: کیاتم نے اپنے دین کوچھوڑ کردوسرادین اختیار کرلیا؟بہنوئی نے کہا کہ: اگردوسرادین حق ہو تب؟ یہ سنناتھا کہ اُن کی داڑھی پکڑ کرکھینچی، اوربے تحاشا ٹوٹ پڑے اور زمین پر گِراکر خوب مارا، بہن نے چھُڑانے کی کوشش کی تو اُن کے منھ پرایک طمانچہ اِس زور سے مارا کہ خون نکل آیا، وہ بھی آخرعمر ہی کی بہن تھیں، کہنے لگیں کہ: عمر! ہم کواِس وجہ سے ماراجاتا ہے کہ ہم مسلمان ہوگئے؟ بے شک ہم مسلمان ہوگئے ہیں جوتجھ سے ہوسکے تُوکرلے، اِس کے بعدحضرت عمرص کی نگاہ اُس صحیفے پر پڑی جو جلدی میں باہر رہ گیاتھا، اورغصے کاجوش بھی اِس مارپیٹ سے کم ہوگیاتھا، اوربہن کے اِس طرح خون میں بھرجانے سے شرم سی بھی آرہی تھی، کہنے لگے کہ: اچھا، مجھے دِکھلاؤ یہ کیاہے؟ بہن نے کہا کہ: تُوناپاک ہے، اوراِس کوناپاک ہاتھ نہیں لگاسکتے، ہرچند اِصرارکیا؛ مگروہ بے وضو اور غسل کے دینے کوتیار کِواڑ: دروازہ۔ ہَمشِیرہ: حقیقی بہن۔ بے تحاشا: اندھا دھند۔ اِصرار: ضد۔ نہ ہوئیں، حضرت عمرص نے غسل کیا، اُس کولے کرپڑھا، اُس میں سورۂ طٰہٰ لکھی ہوئی تھی، اُس کوپڑھناشروع کیا، اور﴿إِنَّنِيْ أَنَا اللّٰہُ لَاإِلٰہَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِيْ وَأَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِيْ﴾ [طٰہٰ…] تک پڑھا تھا کہ حالت ہی بدل گئی، کہنے لگے کہ: اچھا! مجھے بھی محمدکی خدمت میں لے چلو، یہ الفاظ سن کرحضرت خباب صاندرسے نکلے اورکہاکہ: اے عمر! تمھیں خوش خبری دیتاہوں کہ: کل شبِ پنجشنبہ میں حضورِ اقدس ﷺ نے دعامانگی تھی کہ: ’’یااللہ! عمراور ابوجہل میں جوتجھے زیادہ پسند ہواُس سے اسلام کوقوت عطافرما‘‘، (یہ دونوں قوت میں مشہور تھے) معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ کی دعاتمھارے حق میں قبول ہوگئی، اِس کے بعد حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اورجمعہ کی صبح کومسلمان ہوئے، اُن کامسلمان ہوناتھا کہ کُفَّار کے حوصلے پَست ہونا شروع ہوگئے؛ مگرپھربھی یہ نہایت مختصر جماعت تھی، اوروہ سارامکہ بلکہ ساراعرب؛ اِس لیے اَوربھی جوش پیداہوا، اورجلسے کرکے، مشورے کرکے اِن حضرات کو ناپید کرنے کی کوشش ہوتی تھی، اور طرح طرح کی تدبیریں کی جاتی تھیں، تاہم اِتناضرور ہواکہ مسلمان مکہ کی مسجد میںنمازپڑھنے لگے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ص فرماتے ہیں کہ: عمر کااسلام لانا مسلمانوں کی فتح تھی، اوراُن کی ہجرت مسلمانوں کی مددتھی، اوراُن کی خلافت رحمت تھی۔ (خصائص،۱؍۱۳۱، ۱۳۲۔ اُسدُ الغابۃ،۴؍۵۴ ، ۵۵)