اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے کہ ان کاموں کو عیب نہ سمجھیںگے۔ ۳۸۔ چلنے میں تاکید کروکہ بہت جلدی نہ چلے، نگاہ اُوپر اُٹھاکر نہ چلے۔ ۳۹۔ اس کو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالو، زبان سے، چال سے، برتاؤ سے، شیخی نہ بھگارنے پائے، یہاں تک کہ اپنے ہم عمر بچوں میںبیٹھ کر اپنے کپڑے یا مکان یا خاندان یا کتاب و قلم دوات، تختی تک کی تعریف نہ کرنے پائے۔ ۴۰۔ کبھی کبھی اس کو دو چار پیسے دے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کرے، مگر اس کو یہ عادت ڈالو کہ کوئی چیز تم سے چھپا کر نہ خریدے۔ ۴۱۔ اس کو کھانے کا طریقہ اور محفل میں اُٹھنے بیٹھنے کا طریقہ سکھلاؤ، تھوڑا تھوڑا ہم لکھ دیتے ہیں۔کھانے کا طریقہ : ۱۔ داہنے ہاتھ سے کھاؤ۔ ۲۔ شروع میں ’’بسم اللہ‘‘ کہو۔ ۳۔ اپنے سامنے سے کھاؤ۔ ۴۔ اوروں سے پہلے مت کھاؤ۔ ۵۔ کھانے کو گھور کر مت دیکھو۔ ۶۔ کھانے والوں کی طرف مت دیکھو۔ ۷۔ بہت جلدی جلدی مت کھاؤ۔ ۸۔ خوب چباکر کھاؤ۔ ۹۔ جب تک لقمہ نہ نگل لو، دوسرا لقمہ منہ میں مت رکھو۔ ۱۰۔ شوربا وغیرہ کپڑے پر نہ ٹپکنے پائے۔ ۱۱۔ اُنگلیاںضرورت سے زیادہ سننے نہ پائیں۔محفل میں اُٹھنے بیٹھنے کے طریقے :