اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے قوم بحج رفتہ کجائید کجائید معشوق درین جاست بیائید بیائیدتعدیلِ ارکان نہ کرنا : ۵۔ ایک کوتاہی یہ ہے کہ بعض لوگ تعدیلِ ارکان واتیانِ ۔ُسنن کا اہتمام نہیں کرتے، نہ قومہ ہے، نہ جلسہ ہے، رُکوع بھی ہیئتِ مسنونہ پر نہیں،قیام بھی قدرِ قرأ تِ مسنونہ سے کم ہے، قرأ ت میں بھی غلط صحیح کی خبر نہیں، نماز کیا پڑھتے ہیں بیگار ٹالتے ہیں، ایک حدیث میں ایسے شخص کو نماز کی چوری کرنے والا فرمایا ہے۔ اور ایک حدیث میں ایک ایسے شخص کو نماز کو اعادے کا حکم اس ارشاد کے بعد دیا کہ ’’جا پھر نماز پڑھ، تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ یعنی یہ نماز تیری نہیں ہوئی۔ یہ مسئلۂ فقہیہ تو الگ رہا کہ اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟ لیکن اگر ہوئی بھی تو وہ بھی ایسی ہی ہوئی جیسے ایک کنیزک لنگڑی، لنجھی، اندھی، بہری، گونگی، اپاہج ، بیمار ہو اور وہ ایک درجے میں آدمی تو ہے، مگر قابل اس کے نہیں کہ کسی صاحبِ کمال ، صاحبِ جلال بادشاہ کی نظر میں پیش کی جاسکے اور وہ اس کو قبول کرے، اسی طرح یہ نماز ایک درجے میں نماز کہلائی جائے گی، مگر جب اس کے ارکان جو بہ منزلۂ اعضا کے ہیں ناقص ہیں، تو وہ قابل اس کے نہیں کہ حق تعالیٰ کے حضور میں قبول ہوسکے یا اعضا درست ہوں، مگر ہیئتِ مسنونہ پر نہ ہونے سے ایسی ہوگی جیسے تندرست کنیزک خال وخط، نازو ادا سے خالی ہو، جو بادشاہ کو مطبوعِ خاطر ہے، پس درجۂ کمال میں مقبول نہ ہوگی، یعنی محبوب نہ ہوگی، گو لے لی جائے اس لیے اس کی تعدیل اور تکمیل ضروری ہے۔ رُکوع و سجود وغیرہ کی درستی کے لیے تو خالی ارادہ کافی ہے، کسی خاص اہتمام کی ضرورت نہیں، البتہ قیام بہ قدرِ مسنون کے لیے کچھ سورتیں خاص سیکھنا ضروری ہوں گی، جس کے لیے ’’عم‘‘ کا سیپارہ حفظ ہونا کافی ہے کہ اس میں سورئہ بروج تک طوالِ مفصل ہے اور ’’لم یکن‘‘ تک اوساط، اور اس سے سورئہ ناس تک قصار کہ ان کے یاد کرنے سے مختلف نمازوں میں سنت ادا ہوسکتی ہے۔ اور تصحیح ِقرآن کے لیے کچھ توجہ کرنا پڑے گی، جس کے متعلق اس سے قبل عنوان ’’اصلاحِ معاملہ بہ قرآن‘‘ کے ذیل میں عرض کر چکا ہوں، اس کا ملاحظہ فرمانا اس باب میں کافی ہوگا۔ اور جس طرح اپنا قرآن صحیح کرنا ضروری ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے گھر والوں کی نماز اور قرآن جس قدر نماز میںپڑھا جاتا ہے اہتمام کرکے درست کرائیں، اگر دس منٹ روزانہ بھی اس کام میں چند روز ۔َصرف کریں تو بہت آسانی سے اس میں کامیابی ہوسکتی ہے، غرض اس طرح سے نماز کی تکمیل وتعدیل میسر ہوجائے گی۔ بعض بارہ مہینے اچھی خاصی نماز پڑھتے تراویح میں تعجیل کی مشق کرنے لگتے ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آیندہ اس کے متعلق