اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے کہ ایک صاحب فارغ عن الدرسیات کلہا أو أکثرہا (درسیات کی مکمل یا بیشتر کتابوں کے فارغ التحصیل) کی نیت اپنے حقیقی ہم شیرہ زادے کی دختر (حقیقی بہن کی پوتی) پر ڈانواں ڈول ہوئی، اور ان کو اس کی حلّت (حلال ہونے) کا بھی احتمال ہوا، مگر کچھ تردّد (شک) ہونے سے مجھ سے سوال کیا، خیر ان کوحرمت کا فتویٰ دیا گیا، یہ بھی حیرت انگیز قصہ ہے، قرآن مجید میں ’’بنات الاخت‘‘ (بہن کی بیٹیاں) اپنے اطلاق سے اجماعاً ’’بنت ابن البنت‘‘ (نواسے کی بیٹی) کو بھی شامل ہے، ۔ُفقہا نے اس کے ۔َمحرمات (نکاح کے لیے حرام ہونے والیوں) میں سے ہونے کی تصریح کی ہے، پھر ان کو گنجایش کا احتمال ہو، اللّٰہم احفظنا من الزیغ والہویٰ۔ یہ سب خرابیاں قلتِ مناسبتِ علمِ دین و غلبۂ اتباعِ آراء وہوی (علم ِدین سے تعلق کی کمی اور اپنی رائے و نفسانی خواہش کے غلبے کی وجہ) سے ہیں، اللّٰہم ثبتنا علی الصراط السوي والیقین القوي (اے اللہ! ہمیں صراطِ مستقیم اور کامل یقین پر ثابت قدم رکھ)۔حرمتِ مصاہرت سے متعلق چند کوتاہیاں : حرمتِ مصاہرت (رشتۂ دامادی) کے متعلق بعض واقعات ہیں، بعضے لوگ ایک عورت سے ایک ۔ّمدت تک ناجائز تعلق رکھتے ہیں، جب وہ دل سے اُتر جاتی ہے، اور اس درمیان میں اس کی کوئی لڑکی سیانی ہوجاتی ہے، اُس کی طرف میلان ہوتاہے، اور اپنے نزدیک گناہ سے بچتے ہیں کہ اس لڑکی سے نکاح کرلیتے ہیں، حالاںکہ حرمتِ مصاہرت کے قاعدے سے اس شخص پر اطلاق مدلول: {وَرَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّز} 1 اور تمہاری بیبیوں کی بیٹیاں جو کہ تمہاری پرورش میں رہتی ہیں اُن بیبیوں سے کہ جن کے ساتھ تم نے صحبت کی ہو۔ میں داخل ہونے سے حرام ہے، اور بعضے دونوں ماں بیٹی کو استعمال میں رکھتے ہیں، حالاںکہ بیٹی سے منقطع (علیحدہ) ہونے کے بعد اس کی ماں سے نکاح تک حرام ہوگیا، اور بلا نکاح تو دو حرمتیں جمع ہوگئیں: ایک وطیٔ بلا نکاح (بغیر نکاح کے ہم بستری)، دوسری {امہات نسائکم} سے انتفاع۔