اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
پختگی ہوگی۔اپنے کو مقدس اور دوسروں کو جہنمی سمجھنے والوں کی کوتاہیاں : اب صرف ایک جماعت اور رہ گئی کہ جن کو احکام کی متباعت کا ضروری ہونا پیشِ نظر ہے اور کم وبیش اس کا اہتمام بھی ہے، مگر کوتاہی اتنی ہے کہ ان میں کیفیت خشوع اور لین کی نہیں آئی، جو غلبۂ محبت کو لازم ہے، جس سے پتا چلتاہے کہ ابھی ان میں اتباع کی حلاوت جوکہ محبتِ خاصہ کا اثرہے، پیدا نہیں ہوئی۔ پس ان کا طرزِ عمل بالکل ایسا ہے جیسے کسی نوکر کو اپنے آقا سے صرف ضابطے کا تعلق ہو کہ خدماتِ ۔ّمفوضہ میں تو فروگذاشت نہیں کرتا، مگر وقت پورا کردینے کے بعد نہ ایک منٹ ٹھہرتا ہے، نہ کبھی کوئی زائد خدمت کرتاہے، نہ آقا کا کبھی ذکرِخیر کرتے ہوئے دیکھا گیا، نہ آقا کے اہل وعیال کا ادب واحترام کرتاہے، نہ اپنے خواجہ تاش لوگوں سے(یعنی ایک آقا کے نوکروں سے) کوئی واسطہ سلام وکلام کا رکھتا ہے، یہ تو خشکی ہی تھی، اس سے بڑھ کر یہ کرتا ہے کہ بجز اپنے سب خواجہ تاشوں کو نافرمان اور حقیر سمجھ کر ان سے لڑتا بھڑتاہے اور اپنی بجا آوریٔ خدمت پر ہمیشہ ناز اور فخر کرتاہے، اور اس وجہ سے سب سے اُلجھتا ہے اور جن کی فہمایش کرنے کا آقا نے نرمی کے ساتھ حکم دیا ہے، ان سے یہ سختی کرتاہے اور جن کوتاہیوں سے آقا در گزر کردیتا ہے، یہ ان میں بھی مدعی بن کر کسی کو مارتاہے اور کسی کو گالی دیتاہے۔ ظاہر ہے اس صورت میں یہ نوکر آقا کی نظر سے گر جائے گا، اور ان بداخلاقیوں کی بدولت، جوکہ آقا کی مرضی کے بھی خلاف ہیں، اس کی خدمت کا اثر اور ثمرہ بھی ضعیف ہوجائے گا۔ بعینہٖ یہی حالت ان لوگوں کی ہے جو کسی قدر نماز، روزہ اور بعض معاملات بھی درست کرکے اپنے کو مقدس اور متبع اور تمام دنیا کو فاسق، بدعتی، کافر، جہنمی سمجھ بیٹھے ہیں اور خفیف خفیف اُمور میں بھی ان سے اُلجھتے ہیں اور ہر شخص سے فسادوفتنہ کرتے ہیں۔ بعضے ان عوام سے گزر کر ۔ُعلما اور بعض ائمہ یا حضراتِ صحابہؓ کی شان میں بدگمانی کرکے بد زبانی کرنے لگتے ہیں، اسی کو دین کی بڑی حمایت اور خدمت سمجھتے ہیں۔ جس ذاتِ ۔ّمقدسہ کے اتباع کا دعویٰ ہے، خود آپﷺ کے ساتھ یہ برتاؤ ہے کہ آپ کانام ِمبارک ادب سے لیتے ہیں نہ کبھی آپ کا ذکر ِمبارک شوق سے کرتے ہیں، نہ کبھی ذکرِ مبارک سن کر ۔ُگداختہ ہوجاتے ہیں، نہ دُرود کا کوئی معمول انھوں نے ٹھہرا یا ہے، نہ آپ کے محبوبوں (یعنی ۔ُعلما وصحابہ و اہلِ بیت) سے ان کو کوئی تعلق، محبت واحترام کا معلوم