اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہمسایہ دینی بھائی ہے، لہٰذا اس سے بھائیوں جیسا معاملہ کرنا چاہیے : آیت۲: {وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْاص وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ کُنْتُمْ اَعْدَآئً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖٓ اِخْوَانًاج} 1 الآیۃ اللہ تعالیٰ کی رسّی کو اکٹھے ہوکر مضبوط پکڑ لو اور متفرق مت ہو، اور یاد کرو اللہ تعالیٰ کی نعمت کو جو تم پر ہے جب تم آپس میں دشمن تھے،پھر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں اُلفت ڈال دی اور تم اس کی نعمت سے بھائی ہوگئے اور تم دوزخ کے کنارے پر تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے بچایا۔ ظاہر ہے کہ تعلّمِ علومِ دینیہ اعتصام بحبلِ اللہ ہے، اور یہاں ایسی جماعتِ صحابہ کو إخوان فرمارہے ہیں کہ وہ معتصمِ بحبلِ اللہ اور تعلیمِ دین میں شریک تھے، جب یہ اعتصام اور شرکت مقتضی ہوگئی اُخوت کو پس جو حقوق إخوان کے ہوں گے وہ اس تعلق میں بھی قابلِ رعایت ہوں گے۔ساتھیوں کے ساتھ رعایت کرنے کاحکم : آیت۳: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِذَا قِیْلَ لَکُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰہُ لَـکُمْج وَاِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا} الآیۃ۔1 جب کہا جاوے تم کو کشادگی کردو مجلس میں تو فوراً کشادگی کردو، اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کشادگی کردے گا (یعنی دنیا وآخرت میں)، اور جب کہا جاوے تم کو اُٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہو، درجے بلند کردے گا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے جو تم میں سے ایمان لائے اور ان لوگوں کے جن کو علم دیا گیا، اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ شرکائے تعلّم کو بیٹھنے کی جگہ دینے کے لیے اہتمام کرنا چاہیے جو امکان میں ہو۔اگرکسی عذر کی بنا پر کوئی ساتھی سبق میں نہ آسکے تو دوسرے کو چاہیے کہ ناغہ شدہ سبق اس کو تکرار کردے : 1 عَنْ عُمَرَؓ قَالَ: کُنْتُ أَنَا وَجَارٌ لِيْ مِنَ الأَنْصَارِ فِيْ بَنِيْ أُمَیَّۃَ بْنِ زَیْدٍ، وَہِيَ مِنْ عَوَالِي المَدِینَۃِ، وَکُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ عَلَی رَسُولِ