اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور اگر عورت خدا ترس ہوئی اور اس نے کچھ عذر وانکار کیا تو اس پرظلم کیا جاتا ہے اور دہرے گناہ کا ارتکاب ہوتا ہے، زنا بھی اور ظلم بھی، مگر عورت پر واجب ہے کہ جس قدر قدرت ہو اس سے بچے اور جب تک جان کا اندیشہ نہ ہو اس سے موافقت نہ کرے۔ اور جو ذرا دین کا دعویٰ رکھتے ہیں وہ اوّل تو اس تدارک کے لیے طرح طرح کی تدبیریں سوچتے ہیں، خواہ چلیں یا نہ چلیں، مثلاً: کسی مجتہدِ جدید(موجودہ زمانے میں اجتہاد کا دعویٰ کرنے والے) سے سن لیا کہ تین طلاقیں ایک دم دینے سے ایک ہی طلاق ہوتی ہے، جس میں رجعت1 یا تجدیدِ نکاح بلا حلالہ2 جائز ہے، بس اس قول کو لے لیااور کہتے ہیں کہ ’’آخر وہ بھی تو عالم ہیں، ان کے قول پر بھی عمل جائز ہے۔‘‘ حالاںکہ اپنے محل پر ثابت ہوچکا ہے کہ یہ قول بالکل صحیح نہیں اور نہ اس پر عمل جائز ہے۔ وَانْظُرْ مَا نُقِلَ فِيْ رَدِّ الْمُحْتَارِ عَنِ الْفَتْحِ فِيْ قَوْلِ أَکْثَرِ الطَّلَاقِ (۲؍ ۶۸۸)۔مفتی کے سامنے جہلا کے جاہلانہ اشکالات : یہ تو مدعیانِ علم (علم رکھنے کا دعویٰ کرنے والوں) کے حیلے ہیں۔ اور ۔ُجہلا اور بھی جاہلانہ باتیں نکال کر اہلِ فتویٰ سے مزاحمت (جھگڑا) کرتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ’’صاحب! نیت تھوڑا ہی تھی طلاق دینے کی‘‘ حالاںکہ طلاقِ صریح میں نیت شرط ہی نہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ ’’صاحب! ویسے ہی غصے میں نکل گیا تھا، خوشی سے نہیں کہا۔‘‘ حالاںکہ طلاق کا غصے ہی میں وقوع ہوجاتا ہے، غایت ما فی الباب (زیادہ سے زیادہ اس معاملے کی) ایسی طلاق کو مکروہ کہیں گے، مگر وقوع میں کوئی شبہ نہیں۔ اور جب سب تدبیروں میں ناکامی ہوتی ہے، بس اَخیر فیصلہ ان لوگوں کے یہاں یہ ہوتا ہے (اور بعض جگہ خود عورتیں اس کی درخواست کرتی ہیں) کہ ’’خیر! میاں بی بی کی طرح نہ رہیں گے، مگر گھر ہی میں رکھا جائے اور نان ونفقہ دیا جایا کرے تاکہ طلاق کا نام نہ ہو اور دوسرے نکاح کی حاجت نہ ہو۔‘‘طلاق کے بعد عورت کا حکم مثل اجنبیّہ کے ہے : سو اس عمل میں بھی طرح طرح کے مفاسد ہیں، مثلاً: ایک مکان میں رہنے کی صورت میں کچھ بعید نہیں کہ کسی وقت ایسی خلوَت ہو کہ اُس مکان میں بجز اس مرد وعورت کے کوئی نہ رہے، تو خلوت بالاجنبیّہ (اجنبی عورت سے تنہائی میں ملاقات) لازم آتی ہے، جوکہ حرام ہے، پھر چوں کہ ان مرد وعورت میں ایک زمانے تک بے تکلفی رہ چکی ہے اس لیے دوسری اجنبیّات (اجنبی عورتوں) کی نسبت اس میں زیادہ احتمال ہے کہ یہ دونوں کسی فتنے میں مبتلا ہوجائیں، نیز اپنی پچ بھرنے کے لیے مرد