اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جس سے ملو ادب سے ملو۔ ۲۔ نرمی سے بولو۔ ۳۔محفل میں تھوکو نہیں۔ ۴۔ وہاں ناک صاف مت کرو، اگر ایسی ضرورت ہو تو وہاں سے الگ چلے جاؤ۔ ۵۔وہاں اگر جمائی یا چھینک آئے منہ پر ہاتھ رکھو۔ ۶۔ آواز پست کرو۔ ۷۔ کسی کی طرف ۔ُپشت مت کرو۔ ۸۔ کسی کی طرف پاؤں مت کرو۔ ۹۔ ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ دے کر مت بیٹھو۔ ۱۰۔ اُنگلیاں مت چٹخاؤ۔ ۱۱۔ بلا ضرورت بار بار کسی کی طرف مت دیکھو۔ ۱۲۔ ادب سے بیٹھے رہو۔ ۱۳۔ بہت مت بولو۔ ۱۴۔ بات بات میں قسم مت کھاؤ۔ ۱۵۔ جہاںتک ممکن ہو خود کلام مت کرو۔ ۱۶۔ جب دوسرا شخص بات کرے، خوب توجہ سے سنو، کہ اس کا دل نہ بجھے، البتہ اگر گناہ کی بات ہو، مت سنو، یا تومنع کردو، یا وہاں سے اُٹھ جاؤ۔ ۱۷۔ جب تک کوئی شخص بات پوری نہ کرلے، بیچ میںمت بولو۔ ۱۸۔ جب کوئی آئے، اور محفل میں جگہ نہ ہو، ذرا اپنی جگہ سے کھسک جاؤ، مل کر بیٹھ جاؤ کہ جگہ ہوجائے۔ ۱۹۔ جب کسی سے ملو یا رُخصت ہونے لگو ’’السلام علیکم‘‘ کہو، اور جواب میں’’وعلیکم السلام‘‘ کہو اور طرح طرح کے الفاظ مت کہو۔ ختم ہوا مضمون ’’بہشتی زیور‘‘ کا۔ اُمید ہے کہ اہل و عیال کی تعلیم و تربیت کے متعلق مضمونِ مذکور کافی ہوجائے گا، اسی طرح اور بھی جس جس پر قدرت ہو