اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جیسے شاگرد و مرید، نوکر و رعیت وغیرہم، سب کی تعلیم وتربیت میں یہی طریقہ مشترک ہے۔ انتہت عبارۃ رسالۃ ’’بہشتي زیور‘‘ وبانتہائہا تمت أحکام النفقات الروحانیۃ۔اصلاح انقلاب متعلق لقطہ لقطہ کا مفہوم اور اس کی کوتاہیاں : (اُوپر کے باب میں اپنے مال کے خرچ کرنے کے احکام تھے، اس میں دوسرے کے مال کے بعض افراد کے احکام ہیں، کیوںکہ ۔ُلقطہ ایسی پڑی ہوئی چیز کو کہتے ہیں جس کامالک معلوم نہ ہو) اس میں بھی مختلف و ۔ّمتعدد کوتاہیاں واقع ہوتی ہیں۔جس چیزکے ضائع ہونے کا گمان غالب ہو اس کا اُٹھانا واجب ہے : چناںچہ ایک کوتاہی اس میں یہ ہے کہ بعضے لوگ ایسی چیز کو بالکل اُٹھاتے ہی نہیں، اور سمجھتے ہیں کہ یہ نہ اُٹھانا ہی افضل ہے، حالاںکہ جہاں گمان غالب ہو کہ نہ اُٹھانے سے وہ چیز ضائع ہوجائے گی وہاںاُٹھالینا واجب ہے، اگر نہ اُٹھائے گا گناہ گار ہوگا۔ (الدّرالمختار) اور یہی حکم ہے پڑے ہوئے بچے کا۔ (الدّرالمختار) اور اگر اُٹھاکر پھر وہاںہی رکھ دیا تو گناہ تو ہے ہی، مگر بعض کے نزدیک اس کے ذ۔ّمے ضمان بھی لازم ہے۔ (ردّالمحتار)اپنے کام کی غرض سے کسی چیز کا اُٹھانا گناہ ہے : ایک کوتاہی اس کے مقابل یہ ہے کہ بعضے لوگ اس نیت سے اُٹھاتے ہیں کہ اس کو اپنے کام میںلائیںگے تو اس نیت سے اُٹھانا گناہ بھی ہے اور اس اُٹھانے سے وہ ضامن بھی ہوجائے گا، جب تک مالک کے پاس نہ پہنچائے۔