اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرکے ’’جائے، کھائے‘‘ وغیرہ کردیا گیا ہے۔ غرض کہ کتاب کو حتی المقدور عام فہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے، جو صاحب اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں وہ احقر سراپاگناہ خاکپائے اہل اللہ کے لیے بہ طورِ خاص دُعا فرمائیں کہ حق تعالیٰ شانہٗ زندگی کی بقیہ ساعات میں اپنی مرضیات پر چلنے، نامرضیات سے بچنے کی توفیق بخشتے ہوئے حضرت حکیم الاُمت تھانوی ؒ کے افادات زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی توفیق بخشیں، اور اس ناکارہ کو بھی اُن پر عمل کی توفیق عنایت فرمائیں۔ انہی کے طرزِ عمل پر ہو اے خدا جینا و یرحم اللہ عبداً قال آمینا آخر میں دوبارہ عرض ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ اس پر عمل کی نیت سے کیا جانا چاہیے۔ اللّٰہم وفقنا لما تحب وترضی ، آمین۔ دُعاؤں کامحتاج بندہ محمد اقبال قریشی غفرلہ شبِ جمعہ ۲۹؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیماصلاح متعلق نکاح مثل عباداتِ مقصودہ (ایسی عبادتیں جو اصل مقصود ہیں جن کا بیان حصہ اوّل میںہوچکا ہے، مثلاً: عقائد، دیانات مثل: نماز، روزہ حج، زکوٰۃ، قربانی، معاملات بیع و۔ِشرا، معاشرت مثل: طعام، لباس وکلام وغیرہ، اخلاقِ باطنہ مثل: رِیا وغیرہ) کے امرِ نکاح میں بھی مختلف کوتاہیوں کا وقوع شائع ہے (یعنی مختلف کوتاہیاں پھیلی ہوئی ہیں) اس لیے مختصراً ان پر بھی