اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
معافیٔ مہر میں طیبِ نفس سے معاف ہونا شرط ہے : یعنی طیبِ نفس (دل سے راضی ہونے) کی رعایت کرے، ورنہ اگر غیرت کے ساتھ ۔ّخشیت (خوفِ خدا) بھی مفقود ہے تو وہ صرف لفظی معافی کی ناجائز تدبیریںنکالے گا، یعنی یا عورت کو دھوکادے گا یا اس کو دھمکائے گا، اس پر جبر کرے گا، جس سے وہ معاف کردے، مگر یاد رہے کہ ایسی معافی عنداللہ ہرگز معتبر ومقبول نہیں، اس صورت میں یہ عنداللہ علیٰ حالہ مشغول الذ۔ّمہ (اللہ کے نزدیک اپنی ذ۔ّمہ داری کے بوجھ تلے) رہے گا۔ اور اگر اس کو غیرت بھی ہوئی اور ۔ّخشیت بھی ہوئی، مگر وسعت نہ ہوئی تو اس کی پوری مصیبت ہے کہ تمام عمر اسی میں گھلا کیا کہ میں کس طرح اس حق سے سبک دوش (فارغ) ہوں، دیکھئے! اس کثرت سے کیسے پھل پھول کھلے ہیں، گو اس صورت میں اگر یہ نیت ۔ّمصمم (پکی) رہی کہ جب ہوگا اور جتنا ہوگا ضرور دے گا اور تھوڑا تھوڑا دیتا بھی رہا، مگر پورا نہ ہوسکا، تو آخرت میں اُمید ہے کہ مواخذہ نہ ہوگا، لیکن اس بے چارے کی دنیوی زندگی تو تلخ ہوگئی، اور جب شوہر کی زندگی تلخ ہے تو بی بی کی زندگی کیا بالطف ہوسکتی ہے؟ غرض اس میں ہر طرح کی خرابی ہی خرابی ہے۔زیادہ مہر مقرر کرنے کے سب مصالح موہومہ ہیں : اگر کسی شخص کو وسوسہ ہو کہ بعض مفاسد (کچھ خرابیاں) قلیل میں ہیں اور بعضے مصالح (کچھ مصلحتیں) کثیر میں ہیں، مثلاً: اگر مہر قلیل ہو تو شوہر پر کوئی بار نہیں پڑتا، اس کو کوئی اَمر اس سے مانع نہیں ہوتا کہ اس کو چھوڑ کر دوسری کرلے، تو کثرت میں ذرا رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہمارا یہ مطلب نہیں کہ بہت ہی قلیل ہو، بلکہ مقصود یہ ہے کہ اتنا کثیر (زیادہ) نہ ہو جو اس کی دینی ودنیوی تباہی کا سبب بن جائے، عدمِ ادا کی نیت میں بھی، ادا کی کوشش میں بھی، اور اِبرا (یعنی بری ہونے) کی تدبیر میں بھی، بلکہ اس میں اعتدال ہو، جس میں تمام مصالح محفوظ رہیں۔ دوسرے جس شخص کے دل میں خدا کا خوف نہ ہو تو کوئی چیز کسی اَمر سے نہیں روک سکتی، کیا ایسے واقعات پیشِ نظر نہیں ہیں کہ بڑے بڑے مہروں کے مدیون (مقروض) ہے اور باوجود اس کے منکوحہ کا کوئی حق ادا نہیں کرتے اور نہ دوسری طرف ملتفت (متوجہ) ہونے سے رُکتے ہیں، خواہ وہ حلال ہو یا حرام، ایسے ظالموں کا کوئی کچھ بھی نہیں کرسکتا، خواہ اس وجہ سے کہ وہ صاحبِ وجاہت (با رُعب شخصیت) ہے، اس سے ڈرتے ہیں، خواہ اس وجہ سے کہ اس کے پاس کچھ ہے ہی نہیں، اور ۔ِنرا جیل خانہ کرانے سے کیا ملتا ہے، پھر داماد کے جیل جانے سے اپنی بیٹی کو کیا آرام ملا؟