اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس سے پہلے کے دو ضمیمے تحریم بعض محلّلات کے تھے، یہ تیسرا ضمیمہ اس کے مقابل کی فہرست یعنی تحلیل بعض ۔ّمحرمات (بعض شرعاً حرام برائے نکاح کو حلال سمجھنے) کا ہے، من جملہ ان کے ایک یہ صورت ہے کہ بعض لوگ رضاعی بھائی بہن خاص ان ہی کو سمجھتے ہیں جو ایک زمانے میں ایک عورت کا دودھ پئیں، اور مختلف زمانوں میں دودھ پینے والے بچوں کو ایک دوسرے کے لیے حلال سمجھتے ہیں، سو یہ اعتقاد بالکل باطل ہے، اس حرمت کے لیے زمانے کا اتحاد و اختلاف سب برابر ہے۔ من جملہ اُن کے ایک یہ صورت ہے کہ اکثر لوگ لا وارث لڑکیوں کو جن کا کوئی ولیٔ شرعی نہیں ہے، پرورش کرکے ان کو بلوغ کے قبل اپنی ولایت سے ان کا نکاح کردیتے ہیں، سو یہ نکاح اصلاًمنعقد نہیں ہوتا۔ تیسرا ضمیمہ ختم ہوابعض جزئیاتِ انقلاب مع اصلاح (اصلاحِ معاملہ متعلقِ ولایتِ نکاح)ولایتِ نکاح سے متعلق چند کوتاہیوں کا بیان : اس ولایتِ نکاح (نکاح کا اختیار ہونا) میں بھی مختلف کوتاہیوں کا وقوع شائع ہے، اس لیے مختصراً ان پر متنبہ کرنا ضروری ہے، وہي ہذا (اور وہ یہ ہیں):لاوارث نابالغ لڑکی کا نکاح کردینا : ایک کوتاہی تو وہی ہے جو ابھی قریب اُوپر ضمیمۂ ثالثہ میں لاوارث نابالغ لڑکی کے نکاح کردینے کے مضمون میں مذکور ہوئی ہے۔ماں کا حقِ ولایت اس وقت ہے جب عصبات میں سے کوئی نہ ہو : ایک کوتاہی یہ ہے کہ بعض جگہ اتباعِ رسم و عرف