اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بس یہ تمہارے باہمی دنیا کے تعلقات کی وجہ سے ہے، پھر قیامت میں تمہارا یہ حال ہوگا کہ تم میں ایک، دوسرے کا مخالف ہوگا، اور ایک، دوسرے پر لعنت کرے گا۔ یہ علاقۂ دینیہ اس وقت بھی ختم نہ ہوگا، قال اللّٰہ تعالٰی: {الْاَخِلَّآئُ یَوْمَئِذٍم بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَO} 4 تمام دنیوی دوست اُس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے، سوائے متقی لوگوں کے۔بغیر دین کے صرف مال وجمال بقائے محبت کے لیے کافی نہیں : خصوص مال وجمال کہ ان کی عمر تو بہت ہی کم ہے، مال تو ایک شب میں بے وفائی کرجاتا ہے، اور جمال ایک بیماری میں ختم ہوجاتاہے، اور بعض امراض میں پھر عود (دوبارہ آنا) ہی نہیں کرتا، جیسے آنکھ پھوٹ جائے یا چیچک نکل آئے، اور داغ نہ جائیںیا سر کے بال گرجائیں ونحو ذلک ( اور اسی طرح دوسری بیماریاں)۔ پھر جب مقصود مال وجمال تھا، اور وہ رُخصت بلا عود ہوگیا، تو تمام تر محبت والفت بھی جو اس پر مبنی (قائم) تھی، وہ بھی ختم ہوئی، اور پھر زوجین میں ایک دوسرے کی نظر میں مبغوض (ناپسندیدہ) ہوگیا، اور نباہ ہمیشہ کے لیے مشکل ہوگیا، اور چندے (بعض اوقات) اس کو بقا ہی رہا تب بھی جہاں دین نہیں وہاں دیکھا ہے کہ مال وجمال بقائے محبت کے لیے کافی نہیں، کیوںکہ جب دین نہیں، اور ظاہر ہے کہ بد دین آدمی کے نہ اخلاق درست ہوتے ہیں، نہ اعمال ومعاملات اور بداخلاقی وبد معاملگی وبد اعمالی کی جس میں ۔ُمضاعتِ حقوق( حقوق ضائع کرنا) وخود پرستی وخود غرضی بھی آگئی، جو خاصہ ہے مبغوضیت پورا کردینے کا، پس جب شب وروز ایسے اسباب برابر واقع ہوتے رہیں گے تو کہاں تک اُن میں محبت رہ سکتی ہے، پس باہم کدورت (رنجش) ونااتفاقی وغیظ وطیش پیدا ہونا شروع ہوگا، حتیٰ کہ تمام مصالحِ زوجیت ضائع ہوجائیں گے۔ ہم نے خود دیکھاہے بی بی حسن و جمال میں حور کا بچہ، اور شوہر مال و منال میں قارون کے فرزند، مگر میاں کی بد دینی سے تو اکثر اور کہیں بی بی کی بدخلقی و بدمزاجی یا بدچلنی کے سبب میاں بیوی میںبول چال تک نہیں، وہ اِس کو دیکھ کر منہ پھیر