اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے، اس لیے اس میں وہی تفصیل ہے جو ابھی غیر کفو کے ساتھ نکاح ہونے میں مذکور ہوئی۔ اور احقر کا معمول اس صورتِ مختلف فیہا (اختلاف والی) میں یہ فتویٰ دینے کا ہے کہ جب تک نکاح نہ ہوا ہو بطلانِ نکاح(نکاح باطل ہونے) کے قول پر عمل لازم ہے کہ اس میں احتیاط ہے، کہ ایک خوش اعتقاد (اچھے عقیدے والی) عورت ایک بد اعتقاد (غلط عقیدے والے) مرد سے اور بد اعتقاد بھی ایسا کہ جس کی بد اعتقادی بعض کے نزدیک حدِ کفر تک پہنچتی ہے، اور جب نکاح ہوچکا تو صحتِ نکاح کے قول کو اخذ کرنا (نکاح کے صحیح ہونے کو لینا) لازم ہے کہ اسی میں احتیاط ہے، کیوںکہ اس صورت میں اگر بطلان( باطل ہونے) کا قول لیا گیا اور اس بنا پر دوسرے شخص سے نکاح کردیا جائے تو احتمال (شبہ) ہے کہ واقع میں وہ پہلا نکاح صحیح ہوگیا ہو تو یہ دوسرا عقد ہمیشہ کے لیے زنا ہوا کرے گا، تو ایک متدیّنہ (پرہیزگار عورت) کا عمر بھر مبتلائے زنا ہونا لازم آئے گا، اور صحتِ نکاح کے قول پر اس احتمال کا اعتبار نہیں کیا گیا کہ اَلإِْسْلَامُ یَعْلُوْ وَلَا یُعْلٰی۔ (یعنی اسلام غالب آتا ہے مغلوب نہیں ہوتا)قسمِ ثالث : فاسق مرد، عورتِ صالحہ کا کفو نہیں، جیسے عورت صالحہ ہو اور بقول بعض ۔ُفقہا دختر شخصِ صالح(نیک آدمی کی بیٹی) بھی بحکمِ صالحہ ہے، اور مرد فاسق ہو اور بقول بعض ۔ُفقہا معلن (جس کا فسق علانیہ ظاہر ہو) ہونا بھی شرط ہے، تو یہ مرد اس عورت کا کفو نہیں ہے، اور غیر کفو کے ساتھ نکاح نہ ہونے کی تفصیل اُوپر مذکور ہوئی ہے۔ غرض یہ تین قسمیں ہیں غیر کفو کی، ان میں جو کوتاہیاں ہیں اُن کا مختصر بیان یہ ہے کہبلادِ یورپ کی لا مذہب عورت سے نکاح صحیح نہیں : بعضے لوگ بلادِ یورپ سے ایسی عورت نکاح کرکے لاتے ہیں جو صرف قوم کے اعتبار سے عیسائی ہوتی ہے اور مذہب کے اعتبار سے محض لا مذہب، سو سمجھ لینا چاہیے کہ ایسی عورت سے ہرگز نکاح صحیح نہیں ہوتا۔ بعضے گو لاتے ہیں عیسائی ہی عورت، مگر اس سے اس قدر مغلوب ہوجاتے ہیں کہ رفتہ رفتہ اپنے مذہب سے محض اجنبی ہوجاتے ہیں، اور اس کا واجب ا۔ّلتحرز (پرہیز کا ضروری) ہونا بھی ظاہر ہے۔خاندانی مصالحِ موہومہ سے بد عقیدہ یا بد عمل مرد سے نکاح کرنا ظلم ِعظیم ہے : بعضے لوگ محض طمعِ مال یا جاہ میں یابراہِ کم شفقتی بحالِ اولاد (اپنی اولاد کے حال پر کم شفقت کرنے) یا دیگر خاندانی مصالحِ موہومہ (خاندان کی خیالی مصلحتوں کے گمان) کے سبب اپنی لڑکیوں کا کسی بدعقیدہ یا بد عمل مرد سے