اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لے، یہ اُس کو دیکھ کر ناک بھویں چڑھائے، یہ دوسری جگہ روٹی پکواتے پھریں، وہ باوجود مال ہونے کے الگ ایک ایک پیسے کو ترسے، بعض جگہ تو ہم نے دیکھاہے کہ بی بی غایت نفرت کے سبب میاں سے پردہ کرتی ہے، یہ ثمرات ہیں بد دینی کے باوجود مال وجمال ہونے کے، پس اس کا مقصود سمجھنا ہی حماقت ہے۔دین کے ساتھ اگر مال و جمال بھی جمع ہوتو نور علیٰ نور ہے : ہاں! اگر دین کے ساتھ یہ بھی ہوتو نور علیٰ نور ہے، چناںچہ حدیث میں ہے: أَمَّا مُعَاوِیَۃُ فَصَعْلُوْکٌ۔ یعنی جہاں تک معاویہ کا تعلق ہے وہ مسکین ہیں۔ اور إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَیْہَا فَانْظُرْ أَوْ کَمَا قَالَ۔ اگر ہوسکے تو نکاح سے پہلے اس عورت کو دیکھ لینا۔ ۔ُمشیر بھی ہے، اور ایک درجے میں مال وجمال کی رعایت کی طرف، لیکن غلو اس میں بھی بے شک مذموم ہے جیسا اُوپر حدیث ہی سے ثابت ہے۔نکاح سے قبل داماد کے مسلمان ہونے کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے : اسی مضمون پر ۔َتفریع کے طور پر ایک یہ اَمر بھی قابلِ تنبیہ ہے کہ آج کل نو تعلیم یافتہ طبقے میں بعضے لوگ ایسے آزاد اور بے باک پائے جاتے ہیں جو بلا تکلف بہ دولت تقلیدِ ملاحدہ یا بہ طفیل ہوا پرستی و خود رائی قطعیات (یقینی عقائد و احکام) میں مخالفانہ کلام کرتے ہیں، کسی کو رسالت میں کلام ہے، کسی کو نماز وروزے کے احکام پر نکتہ چینی ہے، کسی کو واقعاتِ یقینیۂ ۔َمعاد (قیامت کے یقینی واقعات) پر شبہات