اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گاہ درد دل ساز گہ در دیدہ جا ہر دو جائے تست یا بدر الدجیٰ مگر بہ مقتضائے آیت: {لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِکُمْ} 1 مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں۔ وآیت: {تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ فَلَا تَعْتَدُوْہَا}2 یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں، سو ان سے آگے مت بڑھو۔مندوبات میں کمی کرنے والے مستحقِ ملامت نہیں : یہ سمجھ لینا ضروری ہے کہ ان میں جولوگ مندوبات (مستحبات) میں کمی کرنے والے ہیں ان پر ملامت یا ان کی تحقیر یا ان پر تشدد یا ان سے نفرت رکھنا، یہ خود بہ وجہ تجاوز عن الشرع النبوی کے إحداث في الدین اور موجبِ ناخوشیٔ سرکار ہوئی و علامت ِترکِ اتباع و خلافِ ادب و منافیٔ تعظیم دربارِ مصطفوی ہے۔ مسند احمد میں ایک حدیث اس باب میں صریح ہے کہ ایک صحابی ؓ نوافل کو چھوڑ ے ہوئے تھے، نماز میں بھی، روزے میں بھی، صدقے خیرات میں بھی، دوسرے صحابی ان سے نفرت رکھتے تھے، حضور ۔ُپر نورﷺ کے دربار میں یہ ۔ّمقدمہ پیش ہوا، آپﷺ نے ان نفرت کرنے والے صحابی کے انکار کو ناپسند فرمایا، احقر نے اپنے رسالہ ’’حقیقۃ الطریقہ‘‘ میں یہ حدیث پوری نقل کی ہے۔ وَلَنِعْمَ مَا قِیْلَ: بزہد و ورع کوش و صدق و صفا و لیکن میفزائے بر مصطفی