اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کو یہ گمان ہوتاہے کہ جیسے کسی نے قصداً ہر ہر حکمِ رحمانی کے مقابلے میں ایک ایک حکم ِنفسانی مستحسن سمجھ کر ایجاد کیا ہو۔ اور استحسان کی یہ علامت ہے کہ ان اُمور میں اَحکامِ ۔ّحقہ کے داعی سے سخت مزاحمت کی جاتی ہے۔ سو درحقیقت یہ انقلاب بہت ہی بڑا انقلاب ہوا، کیوں کہ اوّل کے دو انقلابوں میں اجزائے دین کو دین سے خارج نہیں کیا گیا تھا، اور ان اجزا کے مقابلے میں دوسرے اُمور کو من حیث الاستحسان تجویز کیا گیا تھا، گو ایک جگہ تغیر وہ بھی من حیث التدین، اور دوسری جگہ ترک، وہ باعتقادِ تقصیر واقع ہوا تھا، اور ان تینوں میں اجزائے دین کو دین سے خارج کردیا گیا،اور بجائے ان اجزاء کے دوسرے احکام اختراع کیے گئے، اور ان مخترعات کو اصل پر ترجیح دی گئی، تو ظاہر ہے کہ یہ انقلاب اجزائے ثلاثہ اخیرہ کا ان انقلابینِ اوّلین سے بدرجہا بڑھا ہوا ہے، اور وقوع میں اظہر اور اکثر یہی اجزائے ثلاثہ اخیرہ ہیں۔ کیوں کہ ’’عقائد‘‘ کا حصہ گو الزام ہے مگر اظہر نہیں، اور ’’دیانات‘‘ کا حصہ خاص خاص اوقات میں ظاہر ہوتاہے، پس وقوع میں اکثر نہ ہوا، اور یہ ثلاثہ اخیرہ اظہر بھی ہیں، اکثر بھی ہیں، اور ان ہی میں یہ انقلابِ عظیم واقع ہے۔مسلمانوں سے اپیل : پس اس بنا پر دیکھنے والوں کو اکثر احادِ اُمت میں بروقت یہ انقلابِ عظیم ہی نظر آوے گا، تو جو شخص بر وقت انقلابِ عظیم دیکھے، اور پھر یہ دعویٰ بھی سنے کہ ’’أنا أمتي لمحمد‘‘ تو وہ سخت ۔ّتحیر میں واقع ہوجائے گا کہ یا اللہ! یہ شخص کس امر میں محمدﷺ کے موافق ہے، جو ایسا دعویٰ کرتاہے؟ مسلمانو! اب بھی اپنی حالت پر آپ کو تنبہ ہوا؟ اگرنہیں ہوا تو اِنا للہ! اگرہوا ہے تو کیا اس کی اصلاح ضروری نہیں؟ اگر ہے، تو کب اصلاح شروع ہوگی؟ کیا ان میں کسی چیز کا انتظار ہے؟ شغل مانع، مرض معطل، موت، یا وحی جدید سو اس کی تواُمید نہیں {فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ}1 اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لاؤگے۔ اور اُمورِ بالا کا واقع ہونا مستبعد نہیں، بلکہ موت تو ۔ّمتیقن ہے، مگرکیا اس وقت کچھ کرسکوگے؟ مسلمانو! جنابِ رسول اللہﷺ نے اسی انقلاب کی، جس کا اس زمانے میں وقوع ہو رہا ہے بہ طور پیشین گوئی کے خبر دی تھی: