اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طریقہ ہمدردی کا ہم نے بتلایا ہے اس میں دونوں کی اِمداد ہے، مرد کی بھی، عورت کی بھی، اور دونوں اپنے گھرپر آباد رہیں گے، انصاف کیجیے! ہمدردی کہنے کے لایق کون سی صورت ہے؟ قہوہ، ۔ُحقہ اور موسمی پھل شوہر کے ذ۔ّمے واجب نہیں: ایک کوتاہی بعض عورتوں کی طرف سے یہ ہے کہ شوہر کے مال کو بے دریغ اُڑاتی ہیں، اور سب فضول اخراجات اور تمامی تنعّمات کا خرچ بہ ذ۔ّمہ شوہر سمجھتی ہیں، خصوص پان چھالیہ یا بعض چائے و کافی میں اس قدر زیادتی کرتی ہیں کہ خود بھی کھاتی پیتی ہیں، اور آنے جانے والوں کو تقسیم کرتی ہیں، اور یہ شوہر کے ذ۔ّمے جرمانہ سمجھتی ہیں، حالاںکہ ۔ُفقہا نے یہاں تک تصریح کردی ہے کہ قہوہ اور ۔ّحقہ اورموسمی پھل بھی شوہر کے ذ۔ّمے نہیں، اگرچہ قہوہ اور ۔ّحقے کی عادت بھی ہو کہ اس کے چھوڑنے سے تکلیف ہو، تب بھی شوہر کے مال میں یہ ۔َصرف نہ ڈالا جائے گا۔ قد علم مما ذکر أنہ لا یلزمہ لہا القہوۃ والدخان، وإن تـضررت بترکہما؛ لأن ذلک إن کان من قبیل الدواء أو من قبیل التفکہ، فکل من الدواء والتفکہ لا یلزمہ کما علمت۔1 بے شک جان لے جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ قہوہ اور ۔ّحقہ اس کے لیے لازم نہیں، خواہ ان کے چھوڑنے سے نقصان پہنچے، کیوںکہ یہ یا تو دوا کی قسم سے ہے یا پھلوں کی قسم سے ہے، اور دوا اور پھل ہر دو اس کے لیے لازم نہیں، جیسا کہ تونے سمجھ لیا۔ شوہر ان مصارف میں سے جتنے کا متحمل ہوجائے اس کا احسان ہے، اور شوہر کی شان کے لایق بھی یہی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ وسعت دے تو بی بی کو کہ اس کے لیے سرمایۂ راحت ہے، راحت پہنچانے میں دریغ نہ کرے، مگر عورت کو بھی مناسب نہیں کہ اس راحت پہنچانے کا یہ صلہ کرے کہ اس کو ۔ُکلفت پہنچائے۔مردوں کے رشوت لینے کی زیادہ تر ذمہ دار عورتیں ہیں : واقعی ان عورتوں کی فضول خرچیوں کی بدولت بالخصوص پان اور لباس و آرایش اور رُسوم و تقریبات میں مسلمان پنپنے نہیں پاتے، اور ان کے گھر کو ، جائیداد کو، تجارت کو ۔ُگھن سا