اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دل فدائے او شد و جان نیزہم درد دوست کی طرف سے ہے اور اس کا علاج بھی ان ہی کے پاس ہے، دل وجان اس پر قربان ہو۔ اورا س آیت کے معنی دکھلادیے: {مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَۃٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰہِط وَمَنْ یُّؤْمِنْم بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہٗط}1 کوئی مصیبت بدون حکمِ خدا کے نہیں آتی، اور جو شخص اللہ پر (پورا) ایمان رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو صبر و رضا کی راہ دکھاتاہے۔ بس یَہْدِ قَلْبَہُ کے بعد پریشانی کہاں؟ کہاں رنج و غم؟ باقی طبعی اثر خفیف (ہلکا) سا کسی وقت ہو، وہ پریشان ۔ُکن نہیں، دوسرے اس سے کوئی خالی نہیں، تیسرے وہ خود لا علاج ہے، بہت سے امراض کا جن میں نفوس عامتاً مبتلا ہیں اس حیثیت سے وہ سب رحمت ہیں، اس لیے میں الحمدللہ پہلے سے زیادہ عیش میں ہوں اور بفضلہ تعالیٰ اب تو ظاہراًبھی سکوت و سکون بڑھتے رہنے سے پہلے رنگ کا عیش بھی مع شے زائد کے عود (واپسی) کر آتاہے۔خط کے جواب میں مکمل رسالہ لکھنے کا سبب : آگے آں عزیز کے خط کے خاتمہ کا جملہ ہے:’’اس لیے اپنے اطمینانِ خاطر کے لیے میں اِلتجا کرتاہوں کہ اپنے قلم سے اس کے مفصل حالات تحریر فرمائیں، زیادہ نیاز مند، فقط۔‘‘ میری بدنی حالت اس وقت بہ وجۂ نقاہت (کمزوری) کے اتنی تفصیل کی متحمل (برداشت کرنے والی) نہ تھی، نیز واقعات کے ساتھ علوم کا منضم (شامل ) کرنا شاید یہ بجائے تفصیل کے تطویل(طویل) ہونا معلوم ہو، مگر آں عزیز کے تعلقِ طبیعت واثرِمحبت نے قلب میں ایک جوش پیدا کردیا، جس سے جوبے ساختہ قلم میں آتا گیا، پھر اس مجموعی مضمون کی نافعیت (فائدہ مند ہونے) پر نظر کرکے اس کو ایک رسالہ قرار دے کر اس کا ایک بادلالت نام بھی رکھ دوں، چناںچہ یہ نام خیال میں آیا: اَلْخُطُوْبُ الْمُذِیْبَۃ لِلْقُلُوْبِ الْمُنِیْبَۃِ یعنی وہ واقعات جو خدا کی طرف رُجوع ہونے والے قلب کو ۔ُگداختہ اور نرم کردیں۔تعدد ازواج سے بچنے ہی میں سلامتی ہے : اب میں اپنے اس خط کو ایک مناسب مقام ومفید دستور العمل پر ختم