اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مثلاًصفتِ عدل کا استعمال بہ طرزِ عجیب، تفصیل اس کی یہ کہ آدمی کسی پر حاکم ہی نہ ہو، یا حکومت سے استعفا دے دے، اس کو اس صفت کے استعمال کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، دوسرے یہ کہ حاکم ایسے لوگوں پر ہو جن کے ساتھ استعمالِ عدل میں سیاست وضابطے کا برتاؤ کرسکے، یہ بھی آسان ہے، اس لیے کہ اس شخص کو صرف ایک حکومت کا حق ادا کرنا پڑتا ہے جس میں کوئی اَمرِ مزاحم (روکنے والا) نہیں۔ دو بیویوں کے مابین عدل کرنا سلطنت میں عدل کرنے سے مشکل ہے: بخلاف صاحبِ ازواجِ متعد۔ّدہ کے کہ اس کے ماتحت ایسے دو محکوم ہیں جو اس کے محبوب بھی ہیں، اور اس محبوبیت کے سبب ایک درجے میں معناً اس پر حاکم بھی ہیں، پھر محکوم بھی کیسے جن میں انصاف وعدل کرنا صرف اسی حالت کے ساتھ خاص نہیں جب کہ ان دونوں میں جھگڑا واقع ہو، بلکہ اگر وہ خود بھی نہ جھگڑیں تب بھی اس حاکم پر ہر وقت کے برتاؤ میں ان میں برابری رکھنا واجب ہے، پھر جب جھگڑا پڑے اس وقت یہ کشا کشی ہوگی کہ اُن کی محکومیت کے حق ادا کرتاہے تو محبوبیت کے حقوق فوت ہوتے ہیں، ان دونوں کا جمع کرنا جمع بین الاضداد (مخالف چیزوں کے جمع ہونے) سے کم نہیں، اور نہایت ہی عقل اور دین کی اس میں ضرورت ہے ، کوئی کرکے دیکھے تو معلوم ہو، اور اگر حکومت سے سبک دوش (علیحدہ) ہونا چاہے تو وہ اس لیے مشکل کہ حقیقت اس کی زوجیت کو قطع کرنا ہے، سو اوّل تو زوجیت کا یہ فطرتاً بھی محتاج ہے، دوسرے محبوبیت سے استعفا، تیسرے شریعت اس کو مبغوض ٹھہرا رہی ہے، پھر اس اجلاس کا کوئی وقت نہیں، ہر وقت اس کے لیے آمادہ رہنا چاہیے، پھر استغاثہ( دعویٰ کرنے) کا انتظار نہیں، ورنہ خود دست اندازی لازم، تو جو شخص اس نازک موقع پر عدل کو استعمال میں لے آیا وہ اعلیٰ درجے کا عادل ہوگا اور دوسری جگہ اس صفت سے کام لینا اس کو بالکل پانی ہوجائے گا، اور مثلاً اس کی قدر بڑھ جانا کہ جس طرف جاتا ہے اس طمع میں کہ مجھ سے اس کو زیادہ اِلتفات ہو، اس کی بہت قدر کی جاتی ہے، خاص طور سے خدمت کی جاتی ہے بشرطے کہ دونوں زوجہ(بیویوں) میں نری شیطنت نہ ہو، ورنہ مجاہدئہ عظیمہ(بہت بڑا مجاہدہ) ہے کہ یہ بھی ایک مصلحتِ عظیمہ ہے تعد۔ّد کی، مثلاً صحت کا اچھا ہونا، کیوںکہ ہر یوم میں ایک جدید چیز اس کو میسر ہے، اور جدّت کے لیے نشاط اور نشاط کے لیے درستیٔ صحت عادتاً لازم ہے۔تعدد ازواج کی ایک مصلحت زیادتِ تعفیف ہے : اور ایک مصلحت تعد۔ّد میں زیادتِ تعفیف (پاک دامنی) ہے، اور بھی مصالحِ متعد۔ّدہ (بہت ساری مصلحتیں) اس تعد۔ّد میں ظاہر ہوئیں، مگر یہ مصالح ان خطرات وخلجاناتِ (وساوس