اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تَزَوَّجُوْا الْوَلُوْدَ الْوَدُوْدَ؛ فَإِنِّيْ أُبَاہِيْ یعنی ایسی عورت سے نکاح کرو جو زیادہ بچے بِکُمْ الْأُمَمَ۔ جننے والی اور زیادہ محبت کرنے والی ہو، کیوںکہ میں قیامت کے دن تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری اُمتوں پر فخرکروں گا۔ حتیٰ کہ توالد جوکہ غرضِ اعظم ہے نکاح سے، جہاں اس کے لیے صحتِ بدن و سلامتِ مزاج وغیرہ احوالِ طبیعیہ شرط ہیں، وہاں بھی یہی ۔َتوادُد (محبت) ہے کہ بہ منزلۂ جزو اخیر علتِ تامہ کے ہے توالد کے لیے، کیوںکہ وہ موقوف ہے احبال (حمل ہونے) پر، اور احبال طبًّا (حکمت کی رُوسے) موقوف ہے توافق انزالین (دونوں کے ایک ساتھ انزال ہونے) پر، اور ظاہر ہے کہ وہ محبت ومودّت پر موقوف ہے، غرض بڑا مدار مصالح کا نکاح میں۔َ توادُد ٹھہرا۔محبت و مودّت میں بڑا دخل دین کو ہے : اور یہ یقینی بات ہے کہ توادُد میں جس قدر دخل دین کو ہے اتنا کسی چیز کو نہیں، سب علائق (تعلقات) قطع ہوجاتے ہیں بجز دین کے، حتیٰ کہ قیامت میں جو کہ وقت ہے تمام تعلقات کے قطع ہوجانے کا: {فَلَآ اَنْسَابَ بَیْنَہُمْ}1 اور ان میں جو رشتے ناتے تھے اس روز نہ رہیں گے۔ وقال تعالٰی:{وَتَقَطَّعَتْ بِہُمُ الْاَسْبَابُO} 2 وقال تعالٰی:{مَّوَدَّۃَ بَیْنِکُمْ فِیْ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَاج ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَکْفُرُ بَعْضُکُمْ بِبَعضٍ وَّیَلْعَنُ بَعْضُکُمْ بَعْضًاز}3