اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ: اگر بعد ۔ّتصدق کے مالک آگیا تو اس کو اختیار ہے، خواہ اس ۔ّتصدق کو جائز رکھے اور خواہ اس سے ضمان لے، اور ثواب اس لاقط (اُٹھانے والے) کو ملے گا۔ (ردّ المحتار)بروزِ قیامت ظلم کا دعویٰ مورث اور حق کا دعویٰ وارث کرے گا : مسئلہ: اگر کسی کا قرض یا کوئی حق اس کے ذ۔ّمے آتاہے اور اِس نے نہ اُس کو دیا اور نہ اُس کے ورثا کو، تو قیامت میں اس پر دعویٰ کون کرے گا؟ اس میں قولِ مختار یہ ہے کہ ظلم کا دعویٰ تو مورث کرے گا کہ اس کا حق نہ دیا تھا، اور حق کا دعویٰ وارث کرے گا، کیوںکہ وہ مال میّت سے اس وارث کی طرف منتقل ہوگیا، اور اگر وارث کو دے دیا تو وارث کا دعویٰ تو جاتا رہا، مورث کا رہے گا، اس کے لیے دُعا و استغفار کیاجائے۔ (ردّ المحتار)مسافر کا ترکہ بہ حکم لقطہ کے ہے : مسئلہ: تمہارے گھر کوئی مسافر مرگیا اور اس کے ورثا معلوم نہیں، تو اس کا ترکہ بہ حکم ِ۔ُلقطہ ہے۔ (الدّر المختار)دفینے کاحکم لقطہ کاہوگا : مسئلہ: تم نے کوئی گھر خریدا اور اس میں کچھ دفینہ (دفن شدہ مال) نکلا تو وہ بہ حکم ِ۔ُلقطہ ہے۔ (ردّ المحتار)اصلاح انقلاب متعلق گم شدہ انسان (۔ُلقطہ مال تھا جس کا اس کے اہل کو پتا نہیں، یہ انسان ہے جس کا اس کے اہل کو پتہ نہیں) ا س میں بھی کچھ غلطیاں کی جاتی ہیں۔