اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہورہے ہیں۔ امراض کی یہ تشخیص اور ان کا یہ علاج اُس حکیم الاُمت ؒ کی طرف سے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے گزشتہ صدی میں تجدیدِ دین کے لیے منتخب فرمایا تھا، اور جسے اُمت کی نبض شناسی کی خاص توفیق مرحمت فرمائی تھی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو اِن اَحکام کے سمجھنے اور ان پر عمل پیراہوکر اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ احقر محمد تقی عثمانی ۴ ؍صفر ۱۳۹۹ھ جامعہ دار العلوم کراچی ۱۴تعارف بسم اللّٰہ الرَّحمٰن الرَّحیم نحمدہ ونصلي علی رسولـہ الکریم، وعلی آلـہ وأصحابہ وأولیائہ، ونبارک ونسلم تسلیمًا کثیرًا کثیرًا۔اما بعد ! ’’اصلاحِ انقلابِ اُمت‘‘ حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی ؒ کی تصنیف ہے، جو حقیقی معنی میں حکیم الاُمت، مصلح ِملت اور مسیحِ وقت تھے، ان کی تابندہ ودرخشندہ حیاتِ مبارکہ بالکل اس آیۂ مبارکہ کے مصداق تھی {اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُط وَمَا تَوْفِیْقِیْٓ اِلَّا بِاللّٰہِط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْہِ اُنِیْبُO} اور وہ صحیح معنوں میںاس شعرکی عملی تصویر تھے: خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ