اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ ارکان پر قدرت نہ ہو تو اشارہ جائز ہے۔ ۴۔ قبلہ معلوم نہ ہو تو ۔ّتحری1جائز ہے۔ جن کے احکام کی تفصیل کتبِ فقہ میں مذکور ہے، یہاں سے ریل میں سوار ہوکر نمازیں چھوڑنے والوں کے عذرکا اور گھر کے کاروبار میں مشغول ہونے والوں کے عذر کا بارد ولچر ہونا معلوم ہوگیا ہوگا، بالخصوص بیماری میں نماز چھوڑنا اور بھی محلِ افسوس ہے، کیوںکہ ہر بیماری پیغامِ موت ہے، گو اس سے صحت ہی ہوجائے، مگر وہ حالت تو اس کی متحمل ہے کہ شاید موت کا سبب ہوجائے، سو اس حالت میں تو نماز وانابت الی اللہ (رُجوع الی اللہ) کا اور زیادہ اہتمام چاہیے، تاکہ اگر مرے تو خاتمہ بالخیر ہو، اس میں غفلت سخت تعجب انگیز ہے۔ بعضے بیمار اس لیے نماز چھوڑدیتے ہیں کہ ان کا کپڑا اور بدن پاک نہیں ہوتا، خواہ بیماری چند روز ہو یا ممتد مثل سلس البول2 وغیرہ کے ہو، مگر یہ عجیب ہے، اس لیے کہ دو حال سے خالی نہیں: یاتو وہ ان کے پاک کرنے پر بلا ضرر قادر ہیں،یا نہیں، اگر یہ قادر ہیں تو عذر کیسا؟ اور اگر قادر نہیں تو وہ معذور ہیں، ان کو اسی حالت میں نماز کا حکم ہے، اور وہ نماز ان کی صحیح اور کامل ہے اور پھر ان کو اپنی رائے اور طبیعت سے اس کو ناجائز یا بے کار اور ناقص سمجھنے کا کیا منصب ہے؟عورتوں کی بے پروائی : ایک حالت، خاص عورتوں کو علی الدوام پیش آتی ہے، جس کے اَحکام نہ جاننے سے یا جان کر بے پروائی کرنے سے بڑی بڑی پابندی اور دین دار عورتوں کی نماز میں کھنڈت پڑجاتی ہے، اور وہ حالت انقطاعِ حیض کی ہے، حکم تو یہ ہے کہ اگر انقطاعِ حیض کے وقت نماز کا آخر وقت ہو اور اتنا ہی باقی ہو کہ جلدی جلدی بدوں سر میں سرسوں یا کھلی ڈال کر دھوئے یا بدن کا میل اُتارے، تمام بدن پر پانی بہاکر کپڑے پہن کر ایک بار اللہ اکبر کہہ سکے تو اس وقت کی نماز اس کے ذ۔ّمے فرض ہوجاتی ہے اور گو اس وقت تکمیل کی گنجایش نہیں، مگر ثمرہ اس فرض ہونے کا قضا میں ظاہر ہوگا، یعنی اس نماز کو دوسرے وقت قضا کرنا پڑے گا اور جن نمازوں کا پورا وقت انقطاع کے بعد ملا ہے اُن نمازوں کا تو ادا پڑھنا فرض ہوگا۔ اب عموماً عورتوں میں بے پروائی دیکھی جاتی ہے کہ اوّل تو اس کا خیال نہیں رکھتیں کہ حیض کس وقت منقطع ہوا ہے؟ ممکن ہے کہ وہ کسی نماز کے اتنے اخیر وقت میں منقطع ہوا ہو جس میں غسل ضروری ہے وتکبیر ِتحریمہ کی گنجایش ہو اور اس لیے وہ نماز ان پر فرض ہوگئی ہو، لہٰذا ان کے ذ۔ّمے یہ ضرور ہے کہ ہر نماز کے اخیر وقت میں ضرور پاکی وناپاکی کو دیکھ لیا