اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک طویل حدیث میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ وہ اپنے پیٹ بھر غذا ملنے پر رسول اللہﷺ کی خدمت میں ہمیشہ رہتے تھے، اس قدر اور لوگ حاضر نہ رہ سکتے تھے اور احادیث اس قدر یاد کرتے تھے کہ اور لوگ نہ یاد کرسکتے تھے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر پیٹ بھرائی کھانا مل جاوے تو حتی الامکان اُستاد سے جدا نہ ہو کہ اس کی عنایت بھی بڑھ جاتی ہے اور فوائدِ علمیہ بھی حاصل ہوتے ہیں اور اس کی خدمت کا بھی موقع ملتا ہے، چناںچہ حضرت ابوہریرہ ؓ سے موقع پر خدمتیں لینا بھی احادیث میں وارد ہے۔اُستاد کی تقریر کے وقت بالکل خاموش رہنا چاہیے : حدیث: عَنْ جَرِیْرٍ ؓ : أَنَّ النَّبِيَّﷺ قَالَ لَہُ فِيْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ: اسْتَنْصِتِ النَّاسَ۔2 جنابِ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں خطبے کے وقت حضرت جریرؓ سے فرمایا کہ لوگوں کو چپ کراؤ۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اُستاد کی تقریر کے وقت بالکل خاموش اور متوجہ رہنا چاہیے، کسی سے بات نہ کرے، کسی کی طرف التفات نہ کرے۔اگر اُستاد کسی بات پر ناراض ہو تو اُن کو خوش کرنا چاہیے : حدیث: عَنْ جَابِرٍؓ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت