اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سہولت ضائع کردی، اسی لیے ۔ُمراہق قبل بلوغ جب کہ وہ عاقل ہو ایک درجے میں مخاطب بالایمان ہے، جیسا اُصولیون نے تصریح کی ہے۔ پس مخاطب ہونے کے بعد تو۔ّقف کرنا اپنے ہاتھوں سے اس سے سہولت میں کمی کرنا ہے اور کمی اس لیے کہا کہ دفعتاً واحدتاً بھی جمیع احکام کا بجالانا بہ وجہ اس کے کہ وہ احکام قلیل اور فی نفسہٖ سہل ہیں، چنداں دشوار نہیں، لیکن شرع نے اور زیادہ سہولت کردی تھی۔ اور جس طرح یہاں تک روزے میں تفریط کرنے والوں کا ذکر تھا۔روزے میں اِفراط کرنے والوں کا بیان : اسی طرح بعض لوگ اس میں اِفراط کرنے والے بھی پائے جاتے ہیں، اور ظاہر میں تو یہ لوگ اَقرب الی الدین ہیں، لیکن چوںکہ شریعت میں اِفراط بھی پسند نہیں، اس لیے ان کی حالت کو بھی دین کے موافق نہ کہا جائے گا، مثلاً: بعض لوگ سفریا مرض میں جان کو آجاتے ہیں، مگر دین داری جتلانے کو یا اِفطار پر صوم کی ترجیح دینے کو اِفطار نہیں کرتے، اور یہ سخت غلطی ہے، اگر اوّل نیت ہے تو بہت ہی ۔ُبرا ہے، اور اگر ثانی ہے تو اس لیے جہل ہے کہ صوم کو مطلقاً اِفطار پر ترجیح نہیں ہے، بلکہ ایسی ۔ّشدت کی حالت میں امر بالعکس ہے، ورنہ حدیث: لَیْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّیَامُ فِي السَّفَرِ۔ سفر میں روزہ رکھنا، نیکی نہیں ہے۔ کے کوئی معنی نہ ہوں گے، بلکہ یہ جہل بہ وجہ اس کے کہ اس کا اثر عقیدے تک پہنچتا ہے اوّل سے بھی اَشد ہے، کیوںکہ علمی غلطی عملی غلطی سے اَقبح واَشنع ہے، اور عقیدہ تک اثر اس طرح ہے کہ شرع نے جس کو راجح قرار دیا، یہ شخص اس کو مرجوح سمجھتا ہے، اور جس کو مرجوح قرار دیا، اس کو راجح اعتقاد کررہا ہے، اور رُخصتِ شرعیہ میں اس کا دل تنگ ہے تو گویا اس کو ناقص سمجھتا ہے، اور شرع کی طرف تجویز ِنقص کی نسبت کرنا کتنا ۔ُبرا عقیدہ ہے، حدیث: أُوْلٰٓئِکَ الْعُصَاۃُ۔ ( یہ لوگ نافرمان ہیں)۔ اور حدیث: مَابَالُ أَقْوَامٍ یَتَتَزَّہُوْنَ (الحدیث) ایسے ہی موقع میں ہے۔ یہی حکم ہے ان عورتوں کا کہ باوجود تیقن اس اَمر کہ روزہ رکھنا دودھ پینے والے بچے کو ضرر کرے گا، اپنی ہٹ دھرمی اور