اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
دے کر سرکادرد خریدنے) کی مثل صادق آگئی، تو یہ لوگ لڑکی کے لیے شوہر تجویز نہیں کرتے، بلکہ اس کے لیے ایک مزدور تلاش کرلیتے ہیں، اور خاص کر ان عوارض (پیش آنے والی چیزوں) کے ساتھ بی بی صاحبہ بد زبان وبد مزاج بھی ہوں، تب تو اچھی خاصی شوہر کے لیے دوزخ ہے۔ اسی طرح اگر وہ اندھی ہو، کانی ہو، مبروص (برص کے مرض میں مبتلا) ہو، مجذوم (جذام کے مرض میں مبتلا) ہو، ان سب کا نتیجہ ۔ُبرا ہے، اگرمرد بے نفس ہوا تو اس کی زندگی ان عنایت فرماؤں کی بدولت برباد ہوئی، اور اس سے صبر نہ ہوسکا تو اس نے اس عورت کو تکلیف پہنچانا شروع کیا، جس سے اس پر ایک مصیبت مرض وغیرہ کی تو پہلے ہی سے تھی ہی، دوسری اور بڑھ گئی، اور ان دونوں سے یہ ناچاقی (نااتفاقی) متجاوز (حدسے آگے) ہوکر دونوں کے خاندانوں تک مؤثر ہوتی ہے۔مرد اور عورت کے مزاج ناموافق ہونے کے مختلف عوارض : ان میں باہم عداوت (دشمنی) ہوجاتی ہے، ۔ّمقدمہ بازی ہوتی ہے، کبھی تفریق (علیحدگی) کی کوشش کی جاتی ہے، اور مرد اِنکار کرتاہے، کبھی مہر کی نالش (دعویٰ) ہوتی ہے، کبھی جھوٹے گواہ معافی کے بنائے جاتے ہیں، اور کبھی باوجود معاف کردینے کے جھوٹا حلف معاف نہ کرنے کا گوارا کرلیا جاتاہے، غرض ہزاروں خلجان (اُلجھاؤ) کھڑے ہوجاتے ہیں، اُن سب کی جڑ مردوعورت کا ناموافق ہونا ہے، جس کے اسباب کہیں مرد کے عوارض ہیں، کہیں عورت کے۔نکاح کے معاملے میں زوجین اور اولیائے زوجین کو نہایت دیانت اور صفائی سے کام لینا چاہیے : چوںکہ نکاح بھی ایک معاملہ ہے، جس کا تعلق دو نئے آدمیوں سے ہے، اس لیے زوجین و اولیائے زوجین کو اس میں نہایت دیانت وصفائی سے کام لینا واجب ہے کہ کسی قسم کا خلجان محتمل (اُلجھاؤ کا احتمال) نہ رہے، جہاںتک اپناذہن رسائی کرے ہربات کو صاف کردے۔باوجود ضرورت نہ ہونے کے براہِ ہوس ناکی کئی کئی بیویاں کرنے کے مفاسد : ایک کوتاہی یہ ہے کہ باوجود