اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
موقع ہو اتنا ہی کرلیں، ترکِ فرض کی معصیت سے تو محفوظ رہیں گے۔قبر میں رکھ کر میّت کے بدن کو رُو قبلہ اچھی طرح کروٹ دیدینا چاہیے : ایک کوتاہی یہ کرتے ہیں کہ ۔ُمردے کو قبر میں رکھ کر صرف منہ تو قبلے کی طرف متوجہ کردیتے ہیں، باقی سارے بدن کو کروٹ نہیں دیتے، سو کتبِ فقہ میں مصرح ہے کہ تمام بدن کو اچھی طرح کروٹ دے دینا چاہیے۔میّت کا منہ کھول کر قبر کو دکھانے کی کوئی اصل نہیں : ایک کوتاہی یہ کرتے ہیں کہ قبر میں رکھنے کے بعد اس کا منہ کھول کر قبر کو دکھانا ضروری سمجھتے ہیں، سو شریعت میں اس کی کچھ اصل نہیں۔قبر میں ’’عہد نامہ‘‘ یا ’’شجرہ‘‘ وغیرہ نہ رکھنا چاہیے : ایک کوتاہی یہ ہے کہ قبر میں’’عہد نامہ‘‘ یا ’’شجرہ‘‘ وغیرہ رکھتے ہیں۔ اور میّت کے گلنے سڑنے سے اس کی بے ادبی ہوتی ہے، سو اس کو بھی ترک کرنا چاہیے، البتہ جس چیز کا ادب شریعت میں اس درجے کا نہیں، اس کا قبر میں رکھ دینا درست ہے، جیسے کسی بزرگ کا کپڑا وغیرہ۔قبر پختہ کرنا ممنوع ہے : ایک کوتاہی یہ ہے کہ بعضے قبر پختہ بناتے ہیں، جس کی نصاً حدیث میں ممانعت آئی ہے۔لڑکیوں کو میراث نہ دینا ظلم ہے : ایک کوتاہی یہ ہے کہ بعضے لوگ لڑکیوں کو میراث نہیں دیتے، جو بہ نصِ قرآن حرام اور ظلم ہے۔بیوہ کو تمام منقولات کا مالک سمجھنا بھی ظلم ہے : ایک کوتاہی یہ ہے کہ بعضی بیوہ عورتیں اپنے کو تمام منقولات کا مالک سمجھتی ہیں، یہ بھی ظلم ہے، جو چیز شوہر نے اس کو ہبہ کردی ہو وہ بے شک اس کی ہے، ورنہ اور سب ترکہ مشترک ہے،