اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
البتہ اگر خلوصِ کامل سے شوہر کی کچھ خدمت کی جائے بدون اس کے کہ شوہر کو اس کی خواہش یا اس پر نظر یااس کی نگرانی وانتظار ہو تو مضایقہ نہیں، وہو معنی قولہ تعالیٰ: {وَوَجَدَکَ عَآئِلًا فَاَغْنٰیO}1 اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو نادار پایا سو مال دار بنادیا۔ واشتراط عدم التطلع والتشرف بقولہ ؑ : مَا أَتَاکَ مِنْ غَیْرِ إِشْرَافٍ فَخُذْہُ، وَمَا لَا فَلَا تُتْبِعْہُ نَفْسَکَ۔ أَوْ کَمَا قَالَ۔ اور اطلاع و انتظار نہ ہونا شرط ہے جیساکہ حضور ﷺ نے فرمایا: جو کچھ تمہارے پاس بغیر اِشرافِ نفس کے آجائے اُسے لے لو، اور جو تمہارے پاس نہیں آتا، نفس کو اس کے پیچھے مت لے جاؤ۔عورت صرف سیلقے سے اپنے شوہر کی خدمت نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لیے اس میں خدمت گزاری وغیرہ کا مادّہ ضروری ہے : اور اگر یہ مقصود ہے کہ ایسی عورت سلیقہ دار ہوگی، ہم کو راحت زیادہ پہنچائے گی، سو خوب سمجھ لو! راحت رسانی کے لیے صرف سلیقہ کافی نہیں، بلکہ اطاعت وخلوص وخدمت گزاری کے مادّے (جذبے) کی اس سے زیادہ ضرورت ہے، اور سلیقے میں کچھ کمی بھی ہو تو اس کو برداشت کرلیا جاتاہے، اور گو کسی قدر وقتی ۔ُکلفت ہوتی ہے لیکن وہ بہت جلد دفع ہوجاتی ہے، اس کا اثرباقی نہیں رہتا، اور اگر ۔ِنرا سلیقہ ہو، اور وہ اوصاف نہ ہوں تو اوّل تو وہ خدمت ہی کیوں کرے گی؟عورتوں کو انگریزی تعلیم دینے سے ان میں بہت سے اخلاقِ ذمیمہ پیدا ہوجاتے ہیں : کیوں کہ تجربے سے اس تعلیم ِجدید کا اثر خاص کر اگر عورتوں کو یہ تعلیم دی جائے کہ وہ فطرتاً ہی ضعیف العقل وضعیف القلب (کم عقل اور کمزور