اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے ختم پر عرض کیاہے۔سفرکے معاملے میں کوتاہیاں (اصلاحِ معاملہ بہ سفر) من جملہ ان اُمور کے جن میں انقلاب واجب الاصلاح واقع ہوا ہے، سفر بھی ہے، جو ایک معمولی روزانہ کی حالت ہے، جس کی وجہ سے اس کے انقلاب کی طرف ذہن بھی نہیں جاتا، مگر ہماری بے علمی اور بدعملی سے اتنا بڑا خفیف امر بھی اس انقلاب سے محفوظ نہیں رہا، چناں چہ مختصراً اس کو بھی لکھا جاتاہے۔بلا ضرورت سفر نہیں کرنا چاہیے : سو من جملہ ان کوتاہیوں کے جو سفر کے متعلق ہیں، ایک یہ ہے کہ بہ کثرت سفر بلا ضرورت کیا جاتاہے جس کو جنابِ رسول اللہﷺ نے اس ارشاد میں ناپسند فرمایا ہے کہ جب سفر میں تمہاری حاجت پوری ہوجاوے تو اپنے گھر جلدی لوٹ آؤ، اس واسطے کہ سفر سے کھانے، پینے،سونے میں خلل پڑتاہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتاہے کہ جب بلا ضرورت اِبقائے سفر پسند نہیں تو اس کا اِحداث تو بہ درجۂ اولیٰ ناپسند ہوگا، کیوںکہ اِحداث سے اِبقا اَہون اور اَسہل ہے، اور واقعی جیسا حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے سفر میںتمام سامان ضروری آسایش کا ۔ُمختل ہوجاتا ہے۔ اور جس طرح طبعی آسایش میں خلل پڑتا ہے، اسی طرح شرعی زندگی میں یعنی دینی معمولات میں بھی اختلال واقع ہوتا ہے، جو مبتدی کے لیے خصوصیت کے ساتھ اور منتہی کے لیے بھی ایک درجے میں مضر ہے۔ایک شبہ کا اِزالہ : اور یہ شبہ نہ کیا جاوے کہ ایک حدیث میں نص ہے کہ اگر مرض یا سفر کے سبب معمولات میں خلل