اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کررہے ہیں، وہ شرعاً جائز ہے یاناجائز؟ اور اس لیے بعض معاصی کی نذر کرتے ہیں، مثلاً: قبروں پر غلاف چڑھانا، ۔ُعرسوں میں جانا، یا بہ طریقِ بدعت مولود شریف کرانا، سو ظاہر ہے کہ یہ نذر خود معصیت ہے اور اس کا ایفا جائز نہیں، بلکہ توبہ واجب ہے۔ علاج اس کا علم دین ان ابواب میں حاصل کرنا اور اہلِ حق کی صحبت اختیار کرناہے، البتہ اگر نذر ہو طاعت کی اور معلق کیا ہو اس کو معصیت کے ساتھ وہ نذر منعقد ہوجاتی ہے، پھر اگروہ معصیت سرزد ہوجائے تو اگر مقصود اس قائل کا اس تعلیق سے اس معصیت کے ترک کا عہد ہے تو خواہ نذر پوری کرے یا کفارئہ یمین دے، اور اگر مقصود اس معصیت کی تحصیل پر اظہارِ ۔ّمسرت ہے یعنی وہ معصیت اس کو مرغوب ہے تو اس نذر کا ایفا اس پر واجب ہے۔ (الدّر المختار وردّ المحتار) اور اگر وہ فعل جائز بھی ہو مگر قربت مقصودہ نہ ہو، مثلاً وضو، تب بھی گو جوازِ اصلی کی وجہ سے اس فعل کا کرنا جائز ہے مگر نذر منعقد نہ ہوگی اور وہ واجب نہ ہوگا۔ یہاں سے حکم معلوم ہوگیا ہوگا مولد بہ طریق مشروع کی نذر کا کہ اس کا ایفا واجب نہیں ہوگا۔جو چیز ۔ِملک میں نہیں، ۔ِملک کی طرف اضافت کیے بغیر اس میں نذر منعقد نہیں ہوتی : ایک کوتاہی علمی یہ ہے کہ بعض دفعہ جوش میں اس قدر مالِ کثیر کی نذرکر لیتا ہے جو اس کی ۔ِملک میں نہیں، اور پھر اس کا پورا کرنا دشوار ہوتا ہے، یا۔ِملکِ غیر میں نذر کرلیتا ہے، پھر یا تو ایسے امر میں کوتاہی کرتا ہے جس کو واجب سمجھتا ہے اور یا ادا کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور پریشان ہوتا ہے اور تمام محاصل اور مکاسب اس کے نذر کرتاہے اور دوسرے حقوقِ واجبہ تلف کرتا ہے، حالاں کہ جو چیز ۔ِملک میں نہ ہو، اس کے ساتھ نذر معلق نہیں ہوتی۔ مثلاً: کسی نے ایک ہزار روپے دینے کی نذر کی، اور نذر کے وقت اس کی ۔ِملک میں سو روپیہ ہے، جب کہ نذر مطلق ہو، اور اگر معلق ہو تو وجودِ شرط کے وقت (کما فی رد المحتار) سو روپے یا اتنے کا سامان ہو تو اس شخص پر ہزار روپے واجب نہ ہوںگے۔ (الدّر المختار وردّ المحتار) اور اگر ہزار روپے نقد نہ ہوں لیکن اتنا سامان موجود ہو تو اس کو بیچ کردینا واجب ہوگا۔ (ردّ المحتار) لیکن اگر سب دے ڈالنے میں تکلیف ہو تو بہ قدرِ کفاف کے رکھ کر بقیہ دے دے، پھر جب گنجایش ہو جتنا پہلے حاجت کی وجہ سے رکھ لیا اتنا پھر دیدے۔ (ردّ المحتار) اسی طرح اگر نذر کرے کہ ’’فلاں شخص سے گائے خرید کر اللہ کے واسطے ذبح کروں گا۔‘‘