اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں کرسکتے جیسا کہ بالکل اس کے لیے فارغ ہوں اس وقت ادا کرسکتے ہیں، اور تجارب میں منازعت (تجربہ شدہ معاملے میں بحث) نہیںہوسکتی، حق تعالیٰ نے جن کی نسبت {لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ} فرمایا ہے وہ اپاہج نہ تھے، بلکہ غایت درجہ مشغول فی سبیل اللہ تھے۔علما کی دینی خدمت معلوم کرنے کامعیار : البتہ اس تقریر سے وہ ۔ُعلما منتفع ہوسکتے ہیں جن کی نیت محض دینی خدمت ہے، طلبِ اموال نہیں ہے، اور اس کا معیار یہ ہے کہ اگر ایک جگہ تنخواہ میں تو۔ّسط کے ساتھ گزر ہو رہا ہے، اور دوسری جگہ سے زیادہ تنخواہ کا پیام آئے، اور دوسری جگہ جانے میںکوئی دینی مصلحت زیادہ نہ ہو تو یہ شخص وہاں جانے سے انکار کردے،بس یہ معیار ہے، ورنہ بے شک وہ اجیر (مزدور) ہے، اور ایسے شخص کی تنخواہ کا ۔ّتعین اس کو رزق و کفایت ہونے سے نہ نکالے گا، بلکہ ۔ّتعین کو بہ مصلحت قطعِ نزاع (جھگڑے کو ختم کرنا) کہاجائے گا، جس سے وہ اُجرت نہ ہوگی۔ مادّی نفقہ کے احکام ختم ہوئے۔باب النفقات الروحانیۃ نفقاتِ رُوحانیہ کا مفہوم : نفقاتِ رُوحانیہ سے مراد دینی تعلیم وتربیت ہے، اُوپر اہل و عیا ل کے حقوق متعلقہ انفاق رزقِ ۔ّحسی (یعنی مادّی رزق) کے بیان کیے گئے تھے، ایک قسم انفاق اور رزق کی معنوی بھی ہے، یعنی دینی تعلیم وتربیت کے متعلق جو اہل وعیال کے حقوق ہیں۔ چناںچہ سورئہ بقرہ میں ہے: {وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَO}1 اور جوکچھ رزق ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔