اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دورِ حاضر میں شہادتِ قلب معلوم کرنے کا طریقہ : اور یہ شہادت پہلے زمانے میں توجلد متحقق ہوجاتی تھی، مگر اب کے زمانہ شیوعِ کذب و فساد (جھوٹ اور فساد کے عام ہونے) کا ہے،بدون جرح و قدح و تحقیقِ تام وامتحان تدینِ مخبرہ (بغیر چھان بین اور مکمل تحقیق، نیز خبر دینے والے کی دین داری کا اچھی طرح امتحان) جس کا نام ’’شہادتِ قلب‘‘ وہ جلدی حاصل نہیں ہوتی، مغلوب الغرض (نفسانیت سے مغلوب شخص) دھوکے سے غیر شہادت کو شہادت سمجھ لیتا ہے، اس میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔نو مسلم عورت کا فوراً نکاح کردینا صحیح نہیں : اسی طرح محصَنات کی ایک صورت یہ ہے کہ نو مسلم عورت کا نکاح فوراً ہی کسی سے کردیا جاتاہے، حالاںکہ وہ شوہر والی تھی، تو بدون عرضِ اسلام علی الزوج (شوہر کے سامنے اسلام پیش کرنے) اور اباء زوج دار الإسلام میں، یا بدون تین حیض آئے ہوئے غیر دار الاسلام میں، ’’تفریق‘‘ جو بحکم تطلیق (طلاق) ہے، واقع نہیں ہوتی، پھر اس تفریق کے بعدعد۔ّتِ جدیدہ میںاختلاف ہے، اور اَحوَط (زیادہ احتیاط) اختلاف سے بچنا ہے، واعظین وائمۂ مساجد کو یہ زیادہ یاد رکھنا چاہیے۔نکاحِ موقت اور متعہ بالاتفاق حرام ہیں : بعضے پڑھے لکھے لوگوں پر افسوس ہے کہ نکاحِ مو۔ّقت (معینہ ۔ّمدت کے لیے نکاح) کے حرام ہونے میں اور نکاحِ مو۔ّقت کے قیاس پر متعہ کے حرام ہونے میں شبہ کرتے ہیں، ہماری کتب ِفقہ میں دونوں کی حرمت کی تصریح ہے، اور نکاحِ مو۔ّقت میں جو بعض کا اختلاف منقول ہے، در اصل اُن بعض ۔ُعلمانے اس نکاح کو مو۔ّقت ہی قرار نہیں دیا، بلکہ تصریحاً فرمایا کہ یہ توقیت باطل ہے ، اور نکاح تابیداً (ہمیشہ کے لیے) صحیح رہے گا، باقی جو عقد مو۔ّقت ہوگا وہ بالاتفاق باطل ہے، چناںچہ متعہ کو تمام اہلِ حق نے باطل کہا ہے، خود وہ ’’موطأ‘‘ میں اس کے تحریم(حرام ہونے) کی حدیث لائے ہیں، اور ان کے مذہب کی کسی کتاب میں وہ نسبت واقع نہیں ہوئی، پس یقینا غلط ہے۔خریدی ہوئی عورتیں یا لڑکیاں شرعاً کنیز کہلانے کی مصداق نہیں : بعض لوگ ایسی خریدی ہوئی عورتوں یالڑکیوں