اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ ضمیمہ ختم ہوا۔ ۲۶؍ ربیع الاوّل ۱۳۳۴ھضمیمہ ثانیہ در نقل رسالہ الخطوب المذیبۃ للقلوب المنیبۃ متعلقہ بعض اغلاط متعلقہ تحریم ِمحلَّلات کہ خط یکے از یار ں ا ست برادرِ عزیز سلّمہ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! آں عزیز کے استفساری خط کی رسید اور تعجیلِ (جلدی) جواب نہ ہوسکنے کا عذر اس خط کے آنے کے ساتھ ہے جس کو آئے ہوئے تقریبا پچیس روز ہوگئے ہوں گے، ایک کارڈ پر لکھ چکا ہوں، گو مجھ کو بفضلہ تعالیٰ بخار سے نجات ہوگئی ہے، لیکن ضعف ونقاہت سے کسی معمولی سے معمولی کام کی بھی ۔ّہمت نہیں ہوتی، مگر ساتھ ہی آں عزیز کے انتظار کے ۔ّتصور سے اضطراب اور خود اس جواب کا بھی غالباً بعض مضامینِ مفیدہ کو متضمِّن ہونا (شامل ہونا)، یہ دونوں اَمر متقاضی ہیں کہ بنامِ خدا جواب شروع تو کر ہی دوں، اِتمام قبضۂ قدرتِ الٰہیہ میں ہے، اس لیے اختصار کے ساتھ مگر قدرے ضروری تفصیل کے ساتھ جوابِ خط لکھتا ہوں: آں عزیز نے لکھا ہے کہ اتنا معلوم ہوا کہ اس جدید تعلق سے بھابھی صاحبہ کی حالت میں بہت تغیر ہوگیا ہے، اور آپ کو بھی کچھ باعثِ مسرّت نہ ہوا۔ عزیزِ من! یہ دونوں اَمر صحیح ہیں، اس تفصیل کی تو حاجت نہیں کہ کیا تغیر ہوا؟ اور اس تغیر کے سبب مجھ کو کیا تکد۔ّر ہوا؟ کیوںکہ اوّل تو اس کی حقیقت معلوم ہونا مشاہدے پر موقوف ہے، دوسرے کم شخص ایسے ہوں گے جنہوں نے اس کے