اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ تعالیٰ پاک ہیں، سوائے پاک چیز کے کسی کو قبول نہیں کرتے۔ اور ابھی ’’ردّ المحتار‘‘ سے بیت المال میں داخل کرنے کا عدمِ جواز مذکور ہوچکا ہے۔ اوریہی حکم ہے ان رُقوم کا جو دباؤ ڈال کر، یا شرماکر چندہ کے نام سے جمع کی جاتی ہیں، یا شادیوں میں وہ دولہا والوں سے اپنے کمینوں کے، یا مسجد وغیرہ کے لیے لیتے ہیں، کیوں کہ بلا ۔ِطیبِ خاطر دینا ان سب میں اَمر ِمشترک ہے، اور اس سے اس کا حکم بھی معلوم ہوگیا جو بعض جگہ کمیٹی یا جماعت معاہدہ سے اس پر متفق ہوجاتی ہے کہ جو شخص نماز نہ پڑھے اس پر اس قدر جرمانہ، سو یہ بھی جائز نہیں، اور یہ شبہ نہ کیاجائے کہ یہاں تو ۔ِطیبِ خاطر سے معاہدہ ہوتاہے، بات یہ ہے کہ معاہدہ کے وقت ۔ِطیبِ خاطرہونے سے یہ تو لازم نہیںا ٓتا کہ رقم کے مطالبے کے وقت بھی ۔ِطیبِ خاطر ہو اورجہاں معاہدہ بھی نہ ہو، بلکہ دو چار ذی اثر شخصیتوں نے متفق ہوکر اس جرمانے کو اپنے تابعین پر عام کردیا، یہ تو بہ درجۂ اولیٰ ناجائز ہوگا۔صاحبِ معصیت اپنے نفس پر خود جرمانہ کرے تو گناہ نہیں : اور بعض احادیث میں جو بعض معاصی کا کفارہ تصد۔ّق بہ دینار یا نصف دینار یا مطلق ۔ّتصدق وارد ہوا ہے، اور بعض ۔َمشایخ ان ہی احادیث سے اس طریقے پر مریدین کی تربیت بھی فرماتے ہیں تو ان احادیث یا اس طریقِ تربیت کا محمل یہ ہے کہ یہ صاحبِ معصیت خود اپنے نفس کا علاج کرے، نہ کہ کوئی دوسرا اس سے جبراً وصول کرے، یہ اَمر ِاوّل کے متعلق ضروری بیان تھا۔ہرسنی سنائی بات پر اعتماد صحیح نہیں : اور اَمر ِثانی کے متعلق ایک کوتاہی جو بہت ہی عام ہے، حتیٰ کہ۔ُعلما و ۔َمشایخ و ثقات تک بھی بہ استثنائے من شا ء اللہ اس سے محفوظ نہیں، یہ ہے کہ جس کی نسبت جو کچھ بھی سنا، یا اکثر اوقات سنے