اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
روزے کے متعلق کوتاہیاں (اصلاحِ معاملہ بہ صیام) ارکانِ اسلام میں سے ایک ’’روزہ‘‘ رمضان شریف کا ہے، جو مثل نماز کے عبادتِ بدنیہ ہے، اس میںجو انقلاب ہوا ہے، نماز کے بعد اس کا بیان بہ قدرِ ضرورت مع اصلاح ضروری معلوم ہوتاہے، اور بعض اعمال رمضان المبارک کے متعلق اور بھی ہیں، روزے کے ساتھ ان کا بیان بھی مناسب ہے، مجموعہ ان اعمال کا یہ ہے: ۱۔ رؤیت ہلال۔ ۲۔ صوم۔ ۳۔ سحر۔ ۴۔ افطار۔ ۵۔ قیامِ رمضان یعنی تراویح۔ اور دو عمل جو عید کے متعلق ہیں ان کو بھی اس کے ملحقات سے کہہ سکتے ہیں یعنی: ۱۔ صدقۂ فطر۔ ۲۔ نمازِ عید۔ یہ کل سات ہوئے، ان سب کے متعلق مختصر مختصر مضامین مذکور ہوتے ہیں۔رُؤیتِ ہلال اس میں (جہاں اسلامی ریاست نہیں ہے) ایک بے احتیاطی عظیم ہوگئی ہے، وہ یہ کہ قریب قریب ہر شخص گو وہ علمِ دین بھی نہ رکھتا ہو، اس میں بلا مراجعتِ ۔ُعلما کے اپنی تحقیق پر گو کہ وہ کسی اصلِ شرعی پر مبنی نہ ہو اعتماد کرتاہے، جس روایت کو چاہا قبول کرلیا، اگرچہ وہ قابلِ قبول نہ ہو، اور جس کو چاہا رد کردیا اگرچہ وہ قابلِ ردّ نہ ہو۔ اور ظاہراً رمضان کے چاند کی نسبت قبول کرنے میں زیادہ احتیاط معلوم ہوتی ہے، اور لوگوں کو اکثر یہی دھوکا ہوجاتا ہے کہ’’ روزہ ہی تو رکھواتے ہیں، اس میں کیا ۔ُبرائی ہے؟‘‘ لیکن ایک بے احتیاطی تو فی الحال ہوجاتی ہے کہ بدون ثبوتِ