اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طلاقِ بائن اور طلاقِ رجعی میں شوہر سے پردے کے اَحکام : ایک غلطی بعض آثارِ طلاق کے متعلق یہ ہوتی ہیں کہ بعضے تو طلاقِ بائن میں بھی شوہر سے پردہ نہیں کراتے، حالاںکہ اس وقت ضروری ہے۔ اور بعضے رجعی میں بھی پردے کو ضروری سمجھتے ہیں، حالاںکہ یہ ضروری نہیں، بلکہ اگر قرائن سے اُمید رجعت کی ہو تو زینت بھی کرنا جائز ہے، بلکہ مستحسن ہے۔طلاق کے بعد عدت میں نفقہ دینا واجب ہے : اور ان ہی آثار کے متعلق غلطی یہ ہے کہ بعضے لوگ طلاق کے بعد عد۔ّت میں نفقہ نہیں دیتے، حالاںکہ واجب ہے، اس کی کچھ تفصیل آگے بھی آتی ہے۔بقیہ احکام بعد الطّلاق عدت سے متعلق چند کوتاہیاں : من جملہ اَحکام بعد الطّلاق کے ایک عد۔ّت ہے، لوگ اس میں طرح طرح کی غلطیاں کرتے ہیں، چناںچہ ایک غلطی یہ ہے کہ اکثر عوام عد۔ّت مطلقاً تین مہینے سے اور بعضے چار مہینے دس دن سمجھتے ہیں، حالاںکہ عد۔ّت کی کئی قسمیں ہیں۔عدت کی قسمیں : حاملہ کی عد۔ّت وضعِ حمل ہے، خواہ ۔ّمطلقہ ہو یا اس کا شوہر وفات پاگیا ہو۔ اور غیر حاملہ میں تفصیل ہے کہ اگر اس کا شوہر وفات پاگیا ہے تو اس کی ۔ّعدت چار مہینے دس دن ہیں اور اگر وہ ۔ّمطلقہ ہے تو اگر اس کو حیض آتا ہے تو اس کی ۔ّعدت تین حیض ہے، اور اگر کم سنی کے سبب ہنوز (ابھی) حیض نہیں آتا یا بڑھاپے کے سبب حیض موقوف ہوگیا تو ان دونوں کی عد۔ّت تین مہینے ہیں، پس علی الاطلاق سب صورتوں میں ایک ہی قسم کی عد۔ّت کا حکم کرنا یہ غلط ہے۔عدت کے اندر نکاح جائز نہیں : ایک غلطی یہ ہے کہ بعضے لوگ بیوہ سے نکاح کرتے ہیں اور انقضائے عد۔ّت (