اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بری صحبت کے نقصانات : اسی کے ذیل میں اس صحبت کی مضرت بھی سمجھ لینی چاہیے، جو مقتدا بناکر نہ ہو، محض دوستی کے طور پر ہو، مگر وہ دوست بد دین ہو، یہ بھی غلطی عظیم ہے، تجربے سے ایک دوست کا اثر طبعاً دوسرے دوست پر ضرور آتاہے، اور مضراثر جلد آتاہے، اس لیے ارشاد نبوی ہے: اَلْمَرْئُ عَلَی دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ مَنْ یُخَالِلُہٗ۔ انسان اپنے دوست کے طریقے پر ہوتاہے، چاہیے کہ وہ دیکھ لے کہ کون اس سے دوستی گانٹھتا ہے؟ البتہ جو ملاقات بہ ضرورت ہو وہ مستثنیٰ ہے۔اَمرِ پنجم یعنی گھر والوں کو خود پڑھانا اس میں جو غلطیاں ہوتی ہیں، ان کا مجموعہ امورِ اَربعہ مذکورہ کے بیان میں، منتشر طور پر علاج آگیا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ گھر والوں کے لیے جو کتابیں تجویز کی جاویں، یا جو واعظ بلایا جائے ان میں رعایتِ اُمورِ سابقہ ملحوظ ہوں، اور یہ اَمر تصریح وتخصیص کے ساتھ اس میں قابلِ ذکر ہے کہ سیانی لڑکی کا معلم نا۔َمحرم جوان یا میانی عمر کا جائز نہ رکھا جائے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔قرآن مجید کے بارے میں کوتاہیاں (اصلاحِ معاملہ بہ قرآنِ مجید)