اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ شوہر سے خود جدا رہنے سہنے کی درخواست نہ کرے۔ ۴۔ اگر شوہر جدا رکھنے لگے تب بھی گاہ گاہ قدیمہ سے ملنے جایا کرے، قدیمہ کو دعوت وغیرہ کے لیے بلالیا کرے۔ ۵۔ شوہر کو سمجھاتی رہے کہ قدیمہ سے بے پروائی نہ کرے۔ ۶۔ اگر قدیمہ کچھ سختی یا طعن وغیرہ کرے تو اس کو ایک درجے میں معذور سمجھ کر معاف کردے اور شوہر سے تو ہرگز شکایت نہ کرے۔ ۷۔ قدیمہ کے عزیزوں کی خوب خدمت کرے۔ ۸۔ قدیمہ کی اولاد سے بالخصوص ایسا معاملہ رکھے کہ قدیمہ کے دل میں اس کی محبت و قدر ہوجائے۔ ۹۔ ضروری اُمور میں قدیمہ سے مشورہ کرتی رہے کہ اس کے دل میں قدر بھی ہو اور اس کو تجربہ بھی زیادہ ہے۔ ۱۰۔ اگر اپنے میکے میں جائے قدیمہ سے خط وکتابت بھی رکھے۔ اشعار: ما نصیحت بجائے خود کردیم روزگارے دریں بسر بردیم گر نیاید بگوش رغبتِ کس بر رسولاں بلاغ باشد و بس ہم نے اپنی جگہ نصیحت کردی اور اسی طرح اپنی زندگی بسر کردی، اگر کسی کو اس میں رغبت نہ ہو (تو مضایقہ نہیں) کیوںکہ قاصدوں کے ذ۔ّمے صرف پہنچانا ہے اور بس۔ وَالسَّلَامُ مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی، وَالدُّعَائُ مَنْ وَقَی الْہَوٰی، وَأَنَا الْحَقِیْرُ بَنَام عَجِیْبُ۔ ۲۶،۲۷؍ ذی الحجہ ۱۳۳۴ھ دوسرا ضمیمہ ختم ہواتیسرا ضمیمہ فہرست تحلیل بعض محرمات