اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
’’اصلاح الرسوم‘‘ اس کے لیے کافی ہے، نیز اس کے دیگر اعمال و اخلاق و عادات کی اصلاح کی بھی کوشش جاری رکھے، جس کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ کتبِ ذیل اس کو تھوڑا تھوڑا کرکے سنادے: ’’بہشتی زیور‘‘ تمام، ’’فروع الایمان‘‘، ’’جزاء الاعمال‘‘، ’’قصد السبیل‘‘، ’’تعلیم الدین‘‘، ’’اصلاح الرسوم‘‘، ’’تبلیغِ دین‘‘، ’’آداب المعاشرت‘‘، احقر کے مواعظ جوکہ تخمیناً سو کی تعداد یا کچھ کم وبیش چھپ چکے ہیں،1 یہ رسالہ’’اصلاحِ انقلاب‘‘ جتنا چھپ جائے، ’’ترجمہ روض الریاحین‘‘ اگر چھپ جائے، اور جو کوئی حرکت ان کتابوں کے خلاف ہو، نرمی سے مطلع کرے، اور بار بار مطلع کرنے سے اُکتائے نہیں، ان شاء اللہ ضرور اثر اور نفع ہوگا۔ قال اللّٰہ تعالٰی: {وَّذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَO}1 اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور سمجھاتے رہیے کیوںکہ سمجھانا ایمان لانے والوں کو (بھی ) نفع دے گا۔ ۶۔ خرچ کرنے کے آداب اس کو سمجھائے کہ فضولیات میںخرچ نہ کرے۔ ۷۔ زیور اور لباس کے زیادہ اہتمام کرنے سے اس کو نفرت دلائے۔ ۸۔ تھوڑاسا ذکر و شغل اس کو ’’قصدالسبیل‘‘ سے بتلادے، اگر کوئی شیخ متبعِ سنت محقق میسر ہو، اس کی برکات وکمالات اس کے سامنے بیان کرکے جب اس کو اعتقاد ہوجائے، اس کو بیعت کرادے کہ اس کو اتباع کی سہولت میںدخلِ عظیم ہے۔ ۹۔ اگر تھوڑا وقت فرصت کا نکال کر کچھ لکھ پڑھ لے، اس قدر کہ کتبِ مذکورہ نمبر ۵ کوپڑھ کر سمجھ سکے تو زیادہ بہتر ہے، اس سے اس کی نظر دین پر وسیع ہوجاتی ہے، اور جس قدر نظر وسیع ہوگی، اسی قدر اصلاح میںترقی کی اُمید ہے۔ بچوں کی تربیت کا طریقہ: ۱۰۔ پھر خدا تعالیٰ جب اولاد دے، اور وہ سیانی ہونے لگے تو سب سے اوّل اس کو کلمۂ توحید سکھلادے، پھراس کوضروری آداب کی تعلیم کرے۔ ۱۱۔ جب سامنے آئے سلام کرے۔ ۱۲۔ کسی کے پاس کوئی چیز دیکھے تو حرص نہ کرے، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی وسعت (حیثیت) کے موافق اس