اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تبلیغِ احکام کے متعلقات ہی میں سے ان احکام کی ایک خاص حفاظت بھی ہے، یعنی اُصول وفروعِ اسلام پر جو حملے یا آمیزشیں ہیں خواہ وہ اہلِ کفر ہوں، یا اہلِ بدعت، ان کو دفع کرنا تاکہ طالبانِ حق شبہات سے محفوظ رہیں، اور اس مقصود کے لیے اگر اہل ِباطل پر ردّ و قدح کرنے کی حاجت ہو، یا ان سے مناظرہ کرنا مصلحت ہو، اس سے بھی پہلو تہی نہ کرے، اور اس زمانۂ ۔ُپر آشوب میں مناظرہ اگر مشروع ہے تو اسی غرض سے، ورنہ تعصب اس درجہ ترقی پر ہے کہ مناظرے سے اِحقاقِ حق مقصود ہی نہیں رہا، اور اس ردّ و قدح یا مناظرہ کے لیے اگر اہلِ باطل کے علوم و فنون حاصل کرنا ضروری ہو، وہ بھی طاعت ہے، جیسے اس وقت سائنس وغیرہ سیکھنا۔ یہاں تک تدبیریں ہیں اصلاح کی، اور اس کے بعد بھی بڑی ضرورت دعا والتجا بجنابِ حق ہے: ایں ہمہ گفتیم ولیک اندر پسیج بے عنایاتِ خدا ہیچم وہیچ بے عنایاتِ حق و خاصانِ حق گر ملک باشد سیہ ہستش ورق ہم نے سب کہہ دیا، لیکن حقیقت میں بات یہ ہے کہ حق تعالیٰ کی عنایتوں اور بندگانِ حق کی مہربانیوں کے بغیر اگر کوئی فرشتہ بھی ہو تو اس کا اعمال نامہ بھی سیاہ ہوگا۔سدِ موانعِ اصلاحِ اِنقلاب اس سے سابق انقلابِ اُمت کی اصلاح کی تدبیر کی تعیین وتفصیل مذکور تھی، چوںکہ ہر تدبیر پر عمل کرنے کے لیے ساتھ اس کے موانعِ تاثیر سے ۔ّتحرز بھی واجب ہوتاہے، جس طرح امراضِ جسمانی میں پرہیز کی ضرورت سمجھی جاتی ہے، اس لیے ان تدابیرِ اصلاح کے ساتھ ان اُمور سے بچنا بھی ضروری ہوگا جو ان کے اثر میں خلل انداز ہیں۔ بیان اس کا یہ ہے کہ ان تدابیر میں سے بعض۔ُعلماکے متعلق تھیں، یہاں ان کے باب میں کلام مقصود نہیں، کیوں کہ وہ