اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یعنی مطلقاً تہمت لگائی، یعنی وہ اس کا اہل ہوا، تو کونہ من أہلہا، فلا بد من ثبوتہا کما علمت۔ اس کے لیے ثبوت ضروری ہے، جیسا کہ تجھے معلوم ہوچکا۔شہادتِ شرعی کے ثبوت کا طریقہ : اورطریقہ اس کے ثبوت کا یہ ہے کہ دو مستور الحال یا ایک عادل کسی جنایت (شرارت) کی شہادت دے، یا اس نے اس قدر جنایتیں کی ہوں کہ اس کا مفسد ہونا مشہور ہوگیا ہو تو ایسے شخص کوحاکم محبوس کرسکتاہے، پس یہ حقیقت ہے تعزیرِ۔ُ متہّم کی، اور فاسق کی شہادت سے اسی طرح ایک مستور کی شہادت سے مشتبہ بھی نہیں ہوتا، یہ سب ’’ردّالمحتار‘‘ میں ہے تحت قول مذکور ’’للقاضي تعزیر المتہم‘‘ اورپھر یہ بھی مطلقاً نہیں، بلکہ بعض حقوق اللہ ہیں۔(درّ مختار)مالی جرمانہ ہمارے مذہب میں درست نہیں :ـ ایک کوتاہی، اور یہ بعض برادریوں میں بھی شائع ہے، یہ ہے کہ خطاؤں پر جرمانہ کرتے ہیں، پھر بعضے تو کسی کسی موقع پر کھانا پکاکر تمام برادری جمع ہوکر کھاپی لیتے ہیں، اور بعضے اپنے زعم میں اس کو ثواب کے کاموں میں ۔َصرف کرتے ہیں، جیسے مدرسہ یا مسجد یا انجمن۔ سو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ تعزیر بالمال (مالی جرمانہ) ہے جوکہ ہمارے مذہب میں درست نہیں، اور بعض روایات میں جو وارد ہے، وہ منسوخ ہے، اور بعض جو اس کے قائل ہوئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ چند روز تک اس مال کو اپنے پاس رکھے، جب وہ شخص توبہ کرلے وہ مال اس کو لوٹادیا جائے، نہ خود رکھے، نہ بیت المال میں داخل کرے۔ (کذا في الدّر المختار وردّ المحتار :۳؍۲۷۵) اور۔ُمجوّزین (جائزکہنے والے) کے نزدیک بھی جو اس کے شرائط ہیں، ان فاعلین (کرنے والوں) کو نہ ان کی خبر، نہ اُن کی رعایت، تو اختلافی جواز بھی متحقق نہیں، اورجب یہ جائز نہیں تو وہ رقم حلال نہ ہوگی، تو اس کا کھانا بھی ناجائز اور نیک کاموں میں ۔َصرف کرنا اور بھی زیادہ ناجائز۔ حدیث میں ہے: إِِنَّ اللّٰہَ طَیِّبٌ لَا یَقْبَلُ إِلَّا الطَّیِّبَ۔