اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اصلاحِ انقلاب متعلق بہ تعزیر و تعییر و تکفیر تعزیر و تعییر و تکفیر کا مفہوم : تفسیر اِن الفاظ کی یہ ہے:تعزیر : وہ سزا ہے جو تادیب کے لیے دی جائے، اور حد کے درجہ سے کم ہو، اور اس کے طرق (طریقے) مختلف ہیں: ملامت کرنا، ڈانٹنا، مارنا ہاتھ یا لکڑی وغیرہ سے، کان کھینچنا، سخت الفاظ کہنا، محبوس کردینا(ردّالمحتار)، مالی سزا دینا جس کا طریقہ بعد میں آتاہے۔تعییر : کسی کا عیب نکالنا، اس میں غیبت وبہتان بھی داخل ہوگیا۔تکفیر : کسی کو کافر کہنا۔ اُوپر کے قریب ابواب میں غیر کے مال میں ۔ّتصرف کرنے کی بحث تھی، ان تینوں اُمور میں غیر کی آبرو میں ۔ّتصرف کرنے کابیان ہے، چناںچہ ظاہر ہے کہ ان تینوں اُمور سے دوسرے کی آبرو ریزی ہوتی ہے، گو بعض میں ۔ّتصرف فی النفس و ۔ّتصرف فی المال ہے، اور چوںکہ آبرو ریزی ان تینوں میں اَمرِ مشترک ہے اور اس مابہ الاشتراک کی وحدت سے یہ تینوں اَمر گویا اَمر ِواحد ہیں، اس لیے ان تینوں کے متعلق مضامین مخلوط طور پر بیان ہوں گے، جیسے تینوں کے عنوان کو جمع کردیا گیا، (یعنی ترتیب کا قصد نہ ہوگا)۔حقوق العباد کی ایک کوتاہی کی علمی غلطی : پس ان کے متعلق ایک کوتاہی جو بہ وجہ علمی غلطی ہونے کے سب سے اَشد ہے کہ ان میں حق العباد ہونے کا احتمال ہی کسی کو نہیں ہوتا، إِلَّا ماشاء اللّٰہ، اور اس وجہ سے اُن کو بالکل خفیف و سرسری سمجھا جاتاہے، سو یہ بڑی سخت غلطی ہے، اور سخت ہونا اس کا اس لیے ہے کہ یہ اعتقادی غلطی ہے، حدیث میں حضورﷺ کا ارشاد صریح ہے: أَلَا إِنَّ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَعْرَاضَکُمْ حَرَامٌ عَلَیْکُمْ کَحُرْمَۃِ