اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
باہم کھیلنے میںکوئی مصلحت ہو تو اس کھیل کے وقت خود حاضر رہیں، بعد میں اختلاط (میل جول) نہ ہونے دے۔ ۲۳۔ سیانے لڑکوں کو علمائے محققین اور مشایخ محققین کی مجالس میں اپنے ساتھ لے جایا کرے کہ ان حضرات کی صحبت وتوجہ موجبِ برکات وتقویت علی الدین والطاعات ہے۔ ۲۴۔ جب بچہ سیانا ہوجائے اس کو نماز کی سورتیں اور دُعائیں زبانی یاد کرائے، اور نماز پڑھائے، اور لڑکی ہو تو اس کوپردے میں بٹھلائے۔ ۲۵۔ اور جب پڑھنے کا متحمل ہو تو اس کو کسی ایسے مکتب میں جس کا معلم شفیق اور دین دار ہو بٹھلادے، اور لڑکی ہوتو زنانہ مکتب میں بٹھلادے، مگر آج کل جو زنانہ اسکول ایجاد ہوئے ہیں، ان کی آب وہوا اچھی نہیں، اُن سے بچائے۔ ۲۶۔ سب سے اوّل قرآن شریف پڑھوائے، اگر دماغ متحمل ہوتو حفظ کرانا افضل ہے، ورنہ ناظرہ ہی سہی، مگر صحیح خواں (صحیح پڑھانے والے) سے پڑھوائے۔ ۲۷۔ اگر قرآن حفظ کرائے تو بعد ختم ِقرآن اور اگر ناظرہ پڑھوائے تو بعد نصفِ قرآن ایک سبق اُن کتابوں کا شروع کرادے جو نمبر ۵ میں مذکورہوئیں۔ ۲۸۔ اور خواہ ان سبقوں کے ساتھ تھوڑا سا وقت نکال کر یا ان کتابوں کے بعد بہ قدر ضرورت کچھ حساب اور اِملا و اِنشا کی مشق بھی ضروری کرادی جائے کہ ان چیزوں سے دین میں بھی مددپہنچتی ہے، لڑکیوںکے لیے لکھنے نہ لکھنے کے مناسب یا نامناسب کی تحقیق اسی رسالے کے مبحث’’تعلیمِ نسواں‘‘ میں گزرچکی ہے۔ ۲۹۔ ان کتابوں کے بعد اگر اللہ تعالیٰ فراغ دے تو عربی کی تعلیم بھی کرادے، کہ اس زمانے میں اس کی بڑی سخت ضرورت ہے، ورنہ کوئی حلال اور طیب حرفہ کسبِ معاش کے لیے سکھلادے کہ پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رہے، بلکہ اگر علومِ عربیہ کے ساتھ کوئی پیشہ مناسبِ حال طلبہ سکھلا دیاجائے تو علمِ دین کو ذریعۂ معاش بنانے سے وہ بچ سکتے ہیں۔ ۳۰۔ اہل وعیال کی اصلاح وتادیب میں مضامینِ ذیل سے بہت اعانت ملے گی، ضرور ملاحظہ کرکے اس کے موافق عمل کریں: رسالۂ ہذا کی سرخی طریق اصلاحِ انقلابِ طالبان احکام کے دستور العمل کے ختم تک۔ رسالۂ ہذا کی سرخی ۔ّسدِ موانعِ انقلاب امر ِپنجم کے ختم تک۔ حصۂ دہم بہشتی زیور اوّل سے ہنر اور پیشے کے بیان تک۔ رسالہ’’الامداد‘‘ میں مضمون قوت العیال جو اب تک حسبِ بیان مہتممِ رسالہ، ان پرچوں میں شائع ہوا ہے، جلد اوّل کے سب بہ استثنا ۱۰، جلد دوم کے نمبر۱، ۵، ۶،۹ جلد سوم کے نمبر ۲، ۳، ۴ ۵، ۱۰ جلد چہارم کا نمبر۳۔ یہاں تک مضمون لکھنے کے