اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی مرغوب (پسندیدہ) چیزیںخود منگاکر اس کو کھلاتا پلاتا رہے، اور جب وہ ضد کرے، ہرگز اس کی ضدپوری نہ کرے، تاکہ ضد کرنے کی عادت چھوٹ جائے۔ ۱۳۔ اس کو یہ عادت ڈالے کہ کوئی چیز تنہا نہ کھائے، بلکہ دوسرے بچوںکو تقسیم کرکے کھائے، اور اس کے لیے یہ رعایت رکھنا ضروری ہے کہ جو چیز اس کو دے خواہ نقد یا غیر نقد، اس کی ۔ِملک نہ کرے، کیوںکہ ۔ِملک ہوجانے کے بعد نابالغ کو ۔ّتبرع کرنا جائز نہیں، بلکہ اباحت کے طور پر دے، تاکہ دوسروںکو دینا اور ان دوسروںکو لینا جائز ہو۔ ۱۴۔ جھوٹ بولنے سے اس کو نفرت دلائے۔ ۱۵۔ پردہ اورحیا کی اس کو تعلیم کرے۔ ۱۶۔ اس کو یہ عادت ڈالے کہ اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے، تو اس کا اقرار کرلیا کرے، اور اگر وہ غلطی متعد۔ّی ہو،تو صاحبِ حق سے معاف کرایا کرے، اس کی عادت ڈالنا بہت سخت ضروری ہے کہ اس میںاس کے دین کی سلامتی اور دنیا میں موجبِ ۔ّعزت و راحت ہے، اور اس میں پس وپیش کرنا تکبر اور ہمیشہ کے لیے موجبِ نفرت و ذ۔ّلت ہے۔ ۱۷۔ اس کی بھی عادت ڈالے کہ سخن پروری کبھی نہ کرے، حق واضح ہوجانے کے بعد گو اپنے سے کم درجے کا آدمی اس پر مطلع کرے فوراً اس کا اتباع کرے، اور ہر اَمر میں اس کو تواضع اور خاک ساری کی عادت ڈالے۔ ۱۸۔ لڑکوں اور لڑکیوںکو ایک جگہ نہ کھیلنے دے، اگر وہ نا ۔َمحرم ہیں تو آیندہ کے مفاسد کا اس میں اِنسداد ہے، اور اگر وہ ۔َمحرم ہیں تو لڑکیوںمیںقلتِ حیا پیدا ہونے کا اور لڑکوں میںنقصان عقل کا احتمال ہے۔ ۱۹۔ اس کی عادت ڈالے کہ وہ چھپ کر کوئی کام نہ کریں، چھپ کر بچہ وہی کام کرے گا جس کو ۔ُبرا سمجھے گا، تو گویا ابتدا ہی سے وہ ۔ُبرا کام کرنے کا خوگر(عادی) ہوجائے گا۔ ۲۰۔ خود بھی بچوں کے سامنے کوئی نامناسب کام یا بے حیائی کاکام نہ کرے، گو بچہ اتنا چھوٹا ہو کہ بول بھی نہ سکتا ہو، کیوںکہ اس فعل کا عکس اس کے دماغ میں ۔ُمر۔َتسم و منقوش (یعنی منقش) ہوجاتاہے، پھر اس کا اثر بڑے ہوجانے کے بعد ظاہر ہوگا۔ ۲۱۔ ہنسی، دل لگی کی عادت اس میں نہ پیدا ہونے دے کہ اس سے مادّہ بے با کی کا پیدا ہوگا، کیوںکہ محل بے محل کی بچے کو تمیز نہیں ہوگی۔ ۲۲۔ اس کا اہتمام رکھیں کہ سیانے بچوں میں دوستی نہ پیدا ہونے پائے، کہ اس کے مفاسد بے شمار ہیں، اور اگر ان کو