اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ {وَلَا تَعْضُلُوْہُنَّ لِتَذْہَبُوْا بِبَعْضِ مَآ ٰاتَیْتُمُوْہُنَّ (إلی قولہ)فَاِنْ کَرِہْتُمُوْہُنَّ}2 اور عورتوں کو اس غرض سے مقید مت رکھو کہ جو کچھ تم لوگوں نے اُن کو دیا ہے اس میں سے کوئی حصہ وصول کرو (إلٰی) اور اگر وہ تم کو ناپسند ہوں۔ ۳۔ {وَلَنْ تَسْتَطِیْعُوْآ اَنْ تَعْدِلُوْا بَیْنَ النِّسَآئِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِیْلُوْا کُلَّ الْمَیْلِ فَتَذَرُوْہَا کَالْمُعَلَّقَۃِط}3 اور تم سے یہ تو کبھی نہ ہوسکے گا کہ سب بیبیوں میں برابری رکھو، گو تمہارا جی چاہے، مگر اس کا خیال رکھو کہ بالکل ایک ہی طرف نہ ڈَھل جاؤ، جس سے دوسری کو ایسا کرو (جیسے کوئی درمیان میں لٹکی ہو)۔ ۴۔ {وَالّٰتِیْ تَخَافُوْنَ نُشُوزَہُنَّ فَعِظُوْہُنَّ وَ اہْجُرُوْہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ} (إلی قولہ تعالیٰ) {اِنْ یُّرِیْدَآ اِصْلاَحًا یُّوَفِّقِ اللّٰہُ بَیْنَہُمَاط}4 اور جو عورتیں ایسی ہوں کہ تم کو ان کی بد دِماغی کا احتمال ہو تو اُن کو زبانی نصیحت کرو اور اُن کو لیٹنے کی جگہوں میں تنہا چھوڑدو، (إلٰی) اگر ان دونوں کو صلح کرنامنظور ہوگی تو اللہ تعالیٰ میاں بی بی میں انصاف فرمادیں گے۔ ۵۔ { وَاِنْ امْرَاَۃٌ خَافَتْ مِنْم بَعْلِـھَا نُشُوْزًا أَوْ اِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْھِمَا أَنْ یُّصْلِحَا بَیْنَھُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَیْرٌ} 5 اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر سے غالب احتمال بد دماغی یا بے پروائی کا ہو سو دونوں کو اس اَمر میں کوئی گناہ نہیں کہ دونوں باہم خاص طور پر صلح کرلیں، اور یہ صلح بہتر ہے۔ ۶۔ { یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لّاَِزْوَاجِکَ اِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا وَزِیْنَتَھَا}6 اے نبی! آپ اپنی بیبیوں سے فرمادیجیے کہ اگر تم دنیوی زندگی اور اس کی بہار چاہتی ہو۔ ۷۔ {فَاِنْ خِفْتُمْ اَلاَّ یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِلافَلَا جُنَاحَ عَلَیْھِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِہٖط}1