اصلاح انقلاب امت - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غرض ایسے حضرات کی صحبت، خاص طور پر مؤثر ہے، مگر اس صحبت کی تاثیر میں شرط یہ ہے کہ اس میں نیت بھی یہی ہو کہ میرے قلب میں رغبتِ طاعت اور نفرتِ معاصی پیدا ہو، اور اس کے ساتھ اس کا بھی التزام رہے کہ اپنی کیفیاتِ قلبیہ کی شیخ کو اطلاع دے کر جو معالجہ تجویز فرمایا جائے اُس پر کار بند ہو۔ دوسرا اَمر، ان میں سے بہ وقت میسر نہ آنے صحبتِ کاملین کے، اہل اللہ کے حالات وواقعات کا مطالعہ یا اِستماع ہے، مگر ان سے مقالات متعلقہ اسرار مسائلِ غامضہ تصوّف ہیں، ان میں ہر گز مشغول نہ ہو، البتہ علومِ معاملہ یعنی تربیتِ باطن وتہذیبِ نفس کے بارے میں جو کچھ ان کے اقوال ہیں، وہ سرتا پا عمل در آمد بنانے کے قابل ہیں۔ تیسرا اَمر، ان میں سے مراقبۂ موت ومابعد الموت ہے، مراد اس سے ابتدائے نزعِ روح سے دخولِ جنت یا نار تک جو احوال پیش آنے والے ہیں، مثلاً: سوال نکیرین و عذاب ونعیمِ قبر وحشر و وزنِ اعمال و حساب و جزاء و عبورِ صراط وغیرہ، سب کو کسی وقتِ فراغ میں بالالتزام روزانہ کم از کم بیس منٹ سوچا کرے، تقویتِ ۔ّہمت میں جن ملکات کو دخل ہے، اس مراقبے سے ان کا کمال پیدا ہوجائے گا، جیسے زُہد و خشیت و أمثالہا۔ پس یہاں پر بیان ختم ہوگیا، یعنی اسبابِ انقلاب کے ازالے کی تدبیر کا، پس طریقۂ اصلاح مکمل طور پر ۔ُمشخص۔ّ ہوگیا۔ وللہ الحمد۔ اورلطف یہ ہے کہ نہایت سہل اور ایسا عام اور تام کہ ادنیٰ توجہ سے تمام اُمت باَسرع اوقات اپنی اصلاح کرسکتی ہے، آگے نفع حاصل کرنے والوں کی توفیق ہے : ما نصیحت بجائے خود کردیم روزگارے دریں بسر بردیم گر نیاید بگوشِ رغبتِ کس بر رسولاں بلاغ باشد وبس ہم نے اپنی جگہ یہ نصیحت کردی، کتنا عرصہ اس میں ۔َصرف کیا، اگر ہماری یہ نصیحت کسی کو پسند نہ آئے، تو پھر جان لو کہ ایلچی پر صرف پہنچانا ہے اور بس!